ریاض: فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے ہیرو کہلانے والےالنصر فٹبال کلب کے کپتان اور کرسٹیانورونالڈو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ جس نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ رونالڈو کس حد تک مقبول ہیں پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے 21 اگست کو اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے چینل کو باقاعدہ لانچ کیا تھا، جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔ 39 سالہ فٹبالر کے یوٹیوب چینل ’یو آر کرسٹینا ‘ پر نظر دوڑائی جائے تو وہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کر چکے ہیں جن پر مجموعی طور پر کروڑوں ویوز آئے ہیں۔ اپ کو بتا دیں کہ حالیہ دنوں میں جہاں رونالڈو نے تین دن میں 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر کے ’سوشل میڈیا انگیجمنٹ‘ کی نئی حدیں مقرر کردی ہیں وہیں ان کے مداح قیاس آرائی کر رہے ہیں ہے کہ ان کو چینل پر حاصل ہونے والے ویوز پر کتنی رقم موصول ہو رہی ہوگی؟
اس بارے میں ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق ویسے تو یوٹیوب ویڈیو کا بہترین دورانیہ 10 منٹ کا تصور کیا جاتا ہے مگر رونالڈو کے چینل پر زیادہ تر ویڈیوز 3 منٹ سے بھی کم دورانیے کی ہیں جن میں 3 ویڈٰیوز پر انہوں نے دو کروڑ سے بھی زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔