Tue Apr 01 2025 9:31:18 PM
  • Follow us on
  • Subcribe

انڈین ٹیم کو اپنے کرکٹ بورڈ سے کتنی انعامی رقم ملی؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  faridi@awazthevoice.in | Date 20-03-2025
 انڈین ٹیم کو اپنے کرکٹ بورڈ سے کتنی انعامی رقم ملی؟
انڈین ٹیم کو اپنے کرکٹ بورڈ سے کتنی انعامی رقم ملی؟

 

نئی دہلی :بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں فتح حاصل کرنے پر انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ انڈین روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف، اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں تقسیم کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ میں انڈین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اور پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی، نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرایا، اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے مات دی۔ فائنل میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران انڈین ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا۔