بابر اعظم کو میں نے پاکستانی ٹیم کا کپتان بنوایا تھا: عمران خان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2022
بابر اعظم کو میں نے پاکستانی ٹیم کا کپتان بنوایا تھا: عمران خان
بابر اعظم کو میں نے پاکستانی ٹیم کا کپتان بنوایا تھا: عمران خان

 

 

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ’بابر اعظم کو انہوں نے کپتان بنوایا تھا۔‘ ایک حالیہ انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ’بابراعظم کو میں نے کپتان بنوایا تھا

جب برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن نے دورانِ انٹرویو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں پوچھا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں، میں سچ بتاؤں تو میرے پاس کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ہے، لیکن جب میں وزیراعظم تھا تو تب ہماری کرکٹ بُرے وقت سے گزر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے صرف بابر اعظم کو دو مرتبہ کھیلتے دیکھا ہے، جس کے بعد میں نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے کہا کہ بابر کو کپتان بنائیں کیونکہ وہ صحیح معنوں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

 

عمران خان نے بابر اعظم کے بارے میں انٹرویو میں مزید کہا کہ ’وہ ایک بے مثال کھلاڑی ہیں، میں نے اتنی صلاحیت اور درست تکنیک والا کھلاڑی نہیں دیکھا، ایسے سٹروک پلے اور صلاحیت سے وہ یہاں سے آگے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

 

انہیں کپتان بنانے کی بات سمجھ میں آتی ہے کیونکہ آپ چاہتے ہو کہ آپ کا کپتان ورلڈ کلاس ہو۔‘ پاکستانی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کو اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تو اس وقت ملک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے۔ بابر اعظم نے 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی کی جس میں پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا جبکہ آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے