آئی پی ایل :گجرات جیت گیا، آر سی بی کو شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2025
آئی پی ایل :گجرات جیت گیا، آر سی بی کو شکست
آئی پی ایل :گجرات جیت گیا، آر سی بی کو شکست

 

چینئی : گجرات جائنٹس نے جوس بٹلر کی طوفانی اننگز اور محمد سراج کی عمدہ بالنگ کی بنیاد پر آر سی بی کو 8 وکٹوں سے شکست دی، جب کہ اس میچ میں شکست کے ساتھ آر سی بی فتوحات کی ہیٹرک بھی حاصل نہ کرسکی۔ انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے 14ویں میچ میں، رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں ہوا 

اس میچ میں آر سی بی کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں لیونگ اسٹون، جیتیش اور ٹم ڈیوڈ کی اننگز کی بنیاد پر آر سی بی نے 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔ گجرات کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف ملا اور اس ٹیم نے 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر 170 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ یہ گجرات کی دوسری جیت تھی اور ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی، وہیں آر سی بی تیسرے نمبر پر کھسک گئی حالانکہ اس کے بھی 4 پوائنٹس ہیں۔ آر سی بی نے اس سے پہلے لگاتار دو میچ جیتے تھے، لیکن گجرات نے اس کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔ محمد سراج کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔