آئی پی ایل: حیدراباد نے راجستھان کو ہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2025
آئی پی ایل:  حیدراباد نے راجستھان کو ہرایا
آئی پی ایل: حیدراباد نے راجستھان کو ہرایا

 

حیدراباد :حیدرآباد نے آئی پی ایل 2025 سیزن کے پہلے میچ میں راجستھان رائس کے خلاف 44 رنز کی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس سے قبل وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی اپنی پہلی سنچری اتوار کو یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف نئی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے لیے اپنے پہلے میچ میں بنائی اور یہ ان کے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی سنچری بھی ہے۔ 47 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز کے دوران، کشن نے اپنی اننگز کے دوران 11 چوکے اور چھ چھکے لگائے جب سن رائزرز حیدرآباد نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 286 رنز بنائے

ایشان کشن کی ڈبل دھمال ایشان کشن نے راجستھان کے خلاف طوفانی سنچری بنا کر دوہرا دھماکہ کر دیا، ایشان کشن حیدرآباد کے لیے اپنے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ حیدرآباد ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے راجستھان رائلز کی ٹیم کے خلاف سنچری بنائی

یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں  حیدرآباد کا دوسرا سب سے بڑا ٹیم اسکور بھی تھا، جو پچھلے سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف  حیدر آباد کے اسکور سے ایک رن کم تھا۔ ان کے علاوہ نتیش کمار ریڈی اور ہینرک کلاسن نے بالترتیب 30 اور 34 رنز بنائے، جس کی وجہ سے راجستھان کا بولنگ اٹیک کمزور نظر آیا

ایشان کشن نے گزشتہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی جانب سے نصف سنچری سمیت 320 رنز بنائے تھے۔ ایشان کو  حیدرآباد نے 11.25 کروڑ روپے میں خریدا، جو کہ فرنچائز کی جانب سے گزشتہ سال جدہ میں منعقدہ نیلامی میں کی جانے والی سب سے مہنگی خریداری تھی۔