پاکستانیوں کو خوش یا مطمئن کرنا بہت مشکل ہے : محمد شامی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2024
پاکستانیوں کو خوش  یا مطمئن کرنا بہت مشکل ہے : محمد شامی
پاکستانیوں کو خوش یا مطمئن کرنا بہت مشکل ہے : محمد شامی

 

 نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان حالانکہ کرکٹ کے میدان سے دور ہیں ورلڈ کپ اور چیمپینز ٹرافی کے علاوہ کسی اور میدان پر ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہو رہا ہے یعنی کہ باہمی سیریز کا سلسلہ تھاما ہوا ہے لیکن اس کے باوجود میدان کے باہر کی گرمی جاری ہے, 

 آج کل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان الفاظ بولنگ اور ریور سوئنگ کے فن کے بارے میں ایک تنازہ چل رہا ہے اسی طرح سے کے سلسلے میں اب ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد شامی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے خلاف سخت تنقید کیے اور پاکستان پر غیر سنجیدہ اور مزاحیہ موقف اختیار کرنے کی بات سامنے آئی ہے 

 فاسٹ بالر محمد شامی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کےالزامات پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکتی ہے اس طرح کا کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے۔ جس سے شائقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے،   انہوں نے ڈیوائس لگاکر سوئنگ کروانے کا الزام انتہائی عجیب، پاکستان گیا تو 3گیندیں دکھاؤں گا۔ میڈیا کو انٹرویو میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہم سے کبھی خوش نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے پاکستان کے خلاف جو کارکردگی دکھائے گا اس بالر کو ٹارگٹ بنایا جائے گا۔ انضمام نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی بالروں پر خاص طور پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان گیا تو 3گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔ مجھ پر2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بالرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بالرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔ بال میں ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے مان لیں کے ڈیوائس لگا کر گیند کرادی اور بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا۔ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
دراصل حالیہ برسوں میں ہندوستان کے فاسٹ بالرز کی کارکردگی نے دنیا کو دنگ کر دیا ہے ایک وقت جہاں پاکستان کے فاسٹ بالرز کا بول بالا تھا اب ہندوستانی سرخیوں میں ہے جو لوگ ہندوستان میں فاسٹ بالرز کے ناپید ہونے کا رونا رویا کرتے تھے اب ان کے ہاتھوں میں لڈو ہیں- ہندوستانی ٹیم نے ایسے بالرز تیار کیے ہیں جو میں جتوا رہے ہیں جس کی حالیہ مثال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں ملی ہے