ملتان : پاکستان کا ہر میدان میں برا حال ہے بات کریں کرکٹ کی تو انگلینڈ کے ہاتھوں ذلیل ترین شکست نے پاکستانی مداحوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ پہلی اننگ میں پانچ سو سے زیادہ رن بنانے والے ٹیم اننگ کی شکست کا سامنا کرے گی- تین ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ میچ کے چوتھے دن کے اختتام سے پہلے ہی انگلینڈ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور اننگز ڈکلیئر کی۔ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی اننگز میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500 سے زائد رنز سکور کیے تھے۔
انگلینڈ کے بولرز کو پاکستان کے خلاف مشکلات کا شکار دیکھ کر سوشل میڈیا پر کرکٹ ماہرین اور سینئر انگلش پلیئرز کی جانب سے ملتان کی پچ پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے لیے 556 رنز کا امبار تو لگا دیا مگر اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کے بولز بالکل بے بس نظر آئے۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’ابھی بھی یہ پچ بولرز کے لیے قبرستان ہے، اگر اس پچ سے کوئی نتیجہ نہ نکلا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کرنے میں مدد کرے گی۔
اسپورٹس تجزیہ کار جون رائٹ نے لکھا ’ٹیسٹ میچز کی خراب پچز کا ذکر کیا جائے تو ملتان کی یہ پچ پہلے نمبر پر ہوگی۔ یہ ٹیسٹ میچ کے فارمیٹ کو تباہ کرے گی۔ پاکستان کو پہلی اننگز کے بعد ملنے والی پذیرائی اچانک غائب ہوگئی ہے