پیرس اولمپکس:اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی کا مطالبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2024
پیرس اولمپکس:اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی کا مطالبہ
پیرس اولمپکس:اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی کا مطالبہ

 

لندن: فلسطینی اولمپک کمیٹی (پی او سی) نے پیرس اولمپکس 2024ء میں اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی نے مبینہ طور پر ایک ڈوزیئر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھیجا ہے۔

اس رپورٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو فوجیوں سے ملتے ہوئے اور میزائلوں پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلسطینی اولمپک کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جائوسی نے اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق پی او سی کے زور دینے کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا امکان نہیں ہے۔