ہیملٹن :ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
مچل ہے صرف 1 رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور 99 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
محمد عباس نے 41 اور نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔
صفیان مقیم اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
نیوزی لینڈ کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
فہیم اشرف نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نسیم شاہ نے 51 رنز بنائے اور ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔
طیب طاہر نے 13 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے پاکستانی ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا۔
عبداللہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5، سلمان آغا 9، محمد وسیم 1، حارث رؤف 3 (ریٹائرڈ ہرٹ)، عاکف جاوید 8 رنز بنا سکے۔
بین سیئرز نے 5 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی شکست کو یقینی بنایا۔
جیکب ڈفی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیتھن سمتھ کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔
پہلے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد اس میچ میں فتح کے ساتھ سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 5 اپریل کو ماؤنٹ ماؤنگانُوئی میں کھیلا جائے گا۔