دبئی ہندوستان نے دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کا خط اسٹیڈیم میں جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اس تاریخی فتح کے بعد جشن کا ماحول تھا اسی دوران ہندوستانی ٹیم نے چیمپینز ٹرافی حاصل کی اور میدان کا گشت لگایا
اس جشن کے دوران کئی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے ان میں ایک منظر ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ اور وراٹ کوہلی کی ملاقات بھی رہا ،شامی کی والدہ کے کوہلی نے پیر چھونے ، کوہلی کو گلے لگا کر مبارکباد دی سر پہ ہاتھ رکھے دعائیں دیں کوہلی احترام کے ساتھ کھڑے تھے اور ہنس رہے تھے
کوہلی جیت کے جشن کے دوران گراؤنڈ میں گھوم رہے تھے ، جب شامی کی والدہ مخالف سمت سے آئیں۔ مسکراتے ہوئے کوہلی نے جھک کر شامی کی والدہ کے پاؤں چھوئے۔شامی کی والدہ نے اسے مبارکباد دی اور گلے لگایا۔ بزرگوں کے پیروں کو چھونا احترام کا نشان ہے اور ہندوستان میں بزرگوں کی آشیرواد حاصل کرنا ہے۔ ویڈیو کلپ ایکس پر وائرل ہو گیا ہے اور اسے پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے
but will shami touch his own mom's feet? leave alone touching Kohli mom's feet.
— alapara aandiyaar (@krishna97318875) March 9, 2025
یاد رہے کہ محمد شامی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر والدہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں انہیں اپنی والدہ کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے