کولمبو: ایشیا کپ کا فائنل میں کچھ ایسا ہوا جس کی کسی نے توقع نہیں کی تھی، مداحوں کو بارش کا خطرہ تھا لیکن کولمبو میں آگیا طوفان ۔ ایک ایسا طوفان جو سری لنکا کو لے اڑا ۔ اس طوفان کو اب کرکٹ کی تاریخ میں محمد سراج کے نام سے جانا جائے گا ۔ فاسٹ بالنگ میں ایسی سوئنگ کا نمونہ پیش کیا جس کا سری لنکا کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ۔ در اصل محمد سراج نے لنکا کو تنہا ڈھا دیا ، ساتھ ہی لنکا میں ہندوستان کا ڈنکا بھی بجا دیا۔ فائنل میں میزبان سری لنکا صرف 50رن بناسکی جس کے جواب میں ہندوستان نے صرف ساتویں اوورز میں 51 رن بناکر خود کو ایشیا کا کنگ بنا لیا۔ ہندوستان نے فائنل دس وکٹوں سے جیت لیا ۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے عین قبل ہندوستان نے کولمبو میں نہ صرف سری لنکا کو زیر کیا بلکہ تہلکہ مچا دیا۔ کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جس مقابلے کو جنگ کا نام دیا جارہا تھا وہ یک طرفہ ثابت ہوا ۔ لنکا کے شیر ہوگئے ڈھیر ۔ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کو 15.2 اوورز میں 50 رنز پر آل آؤٹ کیا محمد سراج نے 6 جبکہ ہاردک نےہندوستان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک کامیابی جسپریت بمراہ کے حصے میں آئی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ بہت مہنگا پڑا اور لنکا کا کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا
یہ ون ڈے میں ہندوستان کی سب سے تیز جیت ہے ۔
فائنل میں فاسٹ بالر محمد سراج نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اُن کے آگے سری لنکن ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ محمد سراج نے اپنے ابتدائی بالنگ سپیل میں صرف 16 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے اننگز میں چھ شکار کیے۔
ہندوستان نے کم سے کم گیندیں کھیل کر ہدف کا تعاقب کرنے کا اپنا ریکارڈ بھی بہتر کیا ہے۔ ٹیم ہندوستان نے بلے بازی میں صرف 37 گیندیں کھیلنے کے بعد میچ جیت لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 69 گیندوں کا تھا۔ ہندوستان نے 2001 میں اتنی گیندیں کھیل کر کینیا کو شکست دی تھی۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 51 کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے گل-ایشان کی ابتدائی جوڑی میں تبدیلیاں کیں۔ اس کی جگہ ایشان کشن کو بھیجا۔ دونوں نے ٹیم کو فتح کی دہلیز آسانی کے ساتھ پار کرادی
محمد سراج ۔ چلا جاود
سری لنکن اننگز کی بات کی جائے توسری لنکا نے بنگلہ دیش کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کا سب سے چھوٹا ا سکور بنایا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کا ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں سب سے کم اسکور تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 2014 میں 58 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ ون ڈے میں سب سے کم مجموعی اسکور کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس ہے۔ زمبابوے کی ٹیم 2004 میں سری لنکا کے خلاف 35 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ سری لنکن بلے بازوں میں سے کوئی بھی 20 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔ سری لنکن بلے باز ہندوستانی تیز گیند بازوں کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز 20 کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ کوسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوشن ہیمنتھ نے 13 رنز بنائے۔
سری لنکا کے خلاف ہندوستان کومیچ میں پہلی کامیابی پہلے اوور کی تیسری گیند پر ملی جب کوشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہُل کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد تیسرے اوور کی پہلی گیند پر پاتھم نشانکا، تیسری گیند پر سدیرا سمارا وکاراما، چوتھی گیند پر چاریتھ اسالنکا اور چھٹی گیند پر دھننجایا ڈی سلوا آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان داسن شناکا محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سری لنکا کو ساتواں نقصان 11ویں اوور کی دوسری گیند پر اٹھانا پڑا جب کوشل مینڈس 17 کے انفرادی سکور پر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد دونتھ ویل لیلاگے ابھی آٹھ رنز ہی بنا پائے تھے کہ ہاردک پہندوستان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پرامود مدُھوشن نے ابھی ایک ہی رن بنایا تھا کہ وہ بھی پہندوستان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے آخری بیٹر متھیشا پتھیرانا تھے جو صفر پر پہندوستان کا شکار بن گئے۔
پاور پلے: سری لنکا کی اننگز ڈگمگا ئی تو پھر سنبھل نہیں سکی ۔ ٹیم نے 10 اوورز میں 33 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ سراج نے 5 اور بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ صورتحال ایسی تھی کہ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ سراج نے چمیدا واس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔محمد سراج نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ سراج نے 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے چمندا واس نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سری لنکا نے 16 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔پہلے کھیلنے آئی سری لنکن ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ ٹیم کی چھٹی وکٹ صرف 12 رنز کے اسکور پر گری۔ اوپنر کوسل پریرا، کپتان داسن شاناکا، سدیرا سماراویکرما اور چارتھ اسالنکا صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ پاتھم نسانکا 2 اور ڈی سلوا 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
اس طرح سری لنکا کی وکٹیں گریں۔
پہلا: (کوسل پریرا - 0 رن): جسپریت بمراہ پہلے اوور کی تیسری گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
دوسرا: (پتھم نسانکا- 2 رنز): سراج چوتھے اوور کی پہلی گیند پر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جڈیجہ نے پوائنٹ پر ایک شاندار کیچ لیا۔
تیسرا: (سدیرا سمارا وکرما – 0 رن): سراج نے چوتھے اوور کی تیسری گیند کو بولڈ کیا۔
چوتھا: (چرتھ اسالنکا- 0 رن): سراج چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پانچواں: (دھننجے ڈی سلوا – 4 رنز): سراج چوتھے اوور کی آخری گیند پر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
چھٹا: (داسن شناکا – 0 رنز): سراج نے چھٹے اوور کی چوتھی گیند کو بولڈ کیا۔
ساتواں: (کوسل مینڈس- 17 رنز): سراج نے 12ویں اوور کی دوسری گیند پھینکی۔
آٹھواں: (ڈونیھ - 8 رنز): 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر ہاردک پہندوستان ویللاج کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرا بیٹھے۔
اس فائنل سے قبل تک ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طور پر 166 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے تھے۔ ہندوستان نے 97 اور سری لنکا نے 57 میچ جیتے تھے۔ 11 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ایک میچ برابر رہا تھا۔
دونوں ٹیمیں ایک ایک تبدیلی کے ساتھ داخل ہوئیں، فائنل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے زخمی مہیش ٹیکشنا کی جگہ دوشن ہیمنتھ کو کھیلا ہے جب کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اکسر پٹیل کی جگہ واشنگٹن سندر کو موقع دیا ہے جو انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے۔
ٹیمیں حسب ذیل تھیں ۔۔۔۔۔
ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ایشان کشن، ہاردک پہندوستان، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔
سری لنکا: داسن شاناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجے ڈی سلوا، دونتھ ویلاج، دشن ہیمنتھ، میتھیش پاتھیرانا اور کسن راجیتھا۔