سری لنکا: سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا کا قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-07-2024
سری لنکا: سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا کا قتل
سری لنکا: سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا کا قتل

 

کولمبو: معاشی بحران کے شکار سری لنکا سے ایک بری خبر ائی ہے مگر یہ خبر کھیلوں کے میدان سے ہے، کھیلوں کے میدان پر جرم کی دنیا کا بڑا سایہ -سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

 سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔

 
سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
 
پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں