سوریہ کمار ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ، رشبھ پنت کی ون ڈے میں واپسی؛ شبمن نائب کپتان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2024
سوریہ کمار  ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ، رشبھ پنت کی ون ڈے میں واپسی؛ شبمن  نائب کپتان
سوریہ کمار ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ، رشبھ پنت کی ون ڈے میں واپسی؛ شبمن نائب کپتان

 

ممبئی: بی سی سی آئی نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریہ کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سونپی گئی ہے۔ روہت ون ڈے فارمیٹ میں کپتانی کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز شبمن گل کو دونوں فارمیٹ میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

ہاردک کو کپتانی نہیں ملی
ہاردک پانڈیا نے پورے سال ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کی کپتانی کی۔ وہ روہت کی موجودگی میں ٹیم کے نائب کپتان تھے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بورڈ نے سوریہ کمار یادیو کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہاردک کو نائب کپتان بھی نہیں بنایا گیا ہے۔
ابھیشیک شرما ٹیم سے باہر
زمبابوے کے دورے پر ڈیبیو کرنے والے ریان پراگ ٹیم میں برقرار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی زمبابوے کے خلاف سنچری بنانے والے ابھیشیک شرما ٹیم سے باہر ہیں۔ سنجو سیمسن اور رشبھ پنت کو بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: سوریہ کمار یادیو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے ، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد، محمد سراج۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شریاس ایئر، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو، محمد سراج ، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکسر پٹیل، خلیل احمد، ہرشیت رانا۔