توبہ توبہ ویڈیو : ہربھجن کی معافی، مگرمقدمے کا سامنا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-07-2024
توبہ توبہ ویڈیو : ہربھجن کی معافی، مگرمقدمے کا سامنا
توبہ توبہ ویڈیو : ہربھجن کی معافی، مگرمقدمے کا سامنا

 

 نئی دہلی : پچھلے دنوں ہندوستان کے سینیئر کرکٹرز یعنی لیجنڈرز نے چیمپینز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے بزرگوں یعنی اپنے ہم عمر ساتھیوں کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا, لیکن اس جیت کے بعد جو جشن منا اس میں ہندوستانی کرکٹرز نے ایک ایسی ویڈیو بنائی جس میں معذور شخص کا مذاق محسوس کیا گیا - سابق  کرکٹرز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی جیت کی خوشی کی ویڈیو مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ناصرف ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑی بلکہ اس پر معافی بھی مانگنی پڑی اور اب مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے علاوہ یوراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ پر لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ یوں تو اب اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن ہربھجن سنگھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار وکی کوشل اور گلوکار کرن آوجلہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لیجنڈز کرکٹ کے 15 دنوں میں باڈی کی توبہ توبہ ہو گئی ہے، جسم کا انگ انگ دکھ رہا ہے

معاملہ سنگین صورتِ حال اختیار کرنے لگا تو ہربھجن سنگھ نے ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا، معافی بھی مانگی اور لکھا کہ ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا کہ انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری ’توبہ ’توبہ‘ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث ہمارے جسم کا کیا حال ہو رہا ہے۔ ہربھجن نے مزید لکھا کہ ہمارا ارادہ کسی کی توہین یا دل آزاری نہیں تھا لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہم نے کچھ غلط کیا ہے تو میں طرف سے معافی مانگتا ہوں اور اب اس بات کو یہیں ختم کریں اور خوش رہیں۔

ہر بجن سنگھ کی معافی کے باوجود اس سلسلے میں لوگوں کا غصہ نہیں تھما ،معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ توبہ توبہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے اسے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کے سیکشن 92 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کرکٹرز کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے