ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024: ہندوستان بنا فاتح، پاکستان ہوا چت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2024
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024: ہندوستان بنا فاتح، پاکستان ہوا چت
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024: ہندوستان بنا فاتح، پاکستان ہوا چت

 

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سنینچر کو ایجبیسٹن میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ہندوستان چیمپئنز کی جانب سے امباتی رائیڈو نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، سعید اجمل کی گیند پر شرجیل خان نے ان کا کیچ لیا یوراج سنگھ کی کپتانی میں ہندوستان نے فائنل میچ میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کو رنر اپ بننے پر قناعت کرنا پڑی۔ فائنل میچ میں عرفان پٹھان نے سہیل تنویر کی گیند پر فاتحانہ چوکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی

گرکیرات سنگھ مان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یوسف پٹھان نے 16 بالز پر تین چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ پاکستان چیمپئنز کی جانب سے عامر یامین نے دو جبکہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان چیمپئنز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔ سنیچر کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اتنا اچھا ثابت نہ ہوا۔ پاکستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ شعیب ملک 41، کامران اکمل 24 اور صہیب مقصود 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی جانب سے انوریت سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عرفان پٹھان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں صرف 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی

خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہی پاکستان چیمپئنز نے انڈین چیمپئنز کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو سیمی فائنل میں 20 رنز سے ہرا کر فائنل تک پہنچی تھی۔ہندوستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی