اے ایم یو:اے ایم یو وائس چانسلر نے ہال میگزین ”القلم“ کا اجراء کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2024
اے ایم یو:اے ایم یو وائس چانسلر نے ہال میگزین ”القلم“ کا اجراء کیا
اے ایم یو:اے ایم یو وائس چانسلر نے ہال میگزین ”القلم“ کا اجراء کیا

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں سرسید ہال (جنوبی) کی سالانہ میگزین ”القلم“ کے 2023 کے شمارہ کا اجراء کیا۔

  ڈاکٹر فاروق احمد ڈار، پرووسٹ، سرسید ہال (ساؤتھ) نے بتایا کہ یہ شمارہ ہندوستان کی جی 20 صدارت پر مرکوز ہے۔ اس میں انگریزی، ہندی اور اردو میں طلباء اور اساتذہ کے مضامین شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عرفان الحق (وارڈن)، محمد احتشام الاسلام خاں (سینئر ہال)، محمد عبید (ایڈیٹر انچیف) اور ادارتی بورڈ کے دیگر اراکین ڈاکٹر امتیاز احمد اور عارش اظہر موجود تھے۔

محمد نادر عالم، مذکورہ شمارہ کے انگریزی سیکشن کے، جب کہ علی قمی اور عبید اللہ شمیم بالترتیب ہندی اور اردو سیکشن کے ایڈیٹر ہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سرسید ہال (ساؤتھ) کے طلباء کی ستائش کی اور میگزین کی تیاری میں پرووسٹ، وارڈن اور ادارتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔