علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارن لینگویجز کے دو ریسرچ اسکالرز ہرش چودھری اور جاوید خان کو اسپین میں میڈرڈ کی کمپلوٹنس یونیورسٹی کے تین ماہ کے تحقیقی دورے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ دورہ ا سکیم فار پروموشن آف اکیڈمک اینڈ ریسرچ کولیبریشن (اسپارک) پروجیکٹ کا حصہ ہے جو شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میوریش کمار کو دیا گیا ہے۔ وہ 7 دسمبر کو اسپین روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں ہسپانوی زبان سیکھنے کے لیے ایپلی کیشنز کی تیاری“ کے عنوان پر یہ پروجیکٹ انھیں وزارت تعلیم، حکومت ہند نے دیا ہے جس کے تحت ایک ورکشاپ، ایک خصوصی کورس اور ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جاچکی ہے۔ اس تحقیقی دورے سے پروجیکٹ کے مقاصد کے حصول میں مزید مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں اسکالرز کمپلوٹنس یونیورسٹی کے سافٹ ویئر انجینئرنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ یہ بین الاقوامی اشتراک شعبہ کی ایک اہم دستیابی ہے۔ فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین اور شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد اظہر نے اس حصولیابی پر مسرت کا اظہار کیا