.... اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اللہ کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-06-2024
.... اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اللہ کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے
.... اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اللہ کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے

  از مولانا وحید الدین خان

 جانور کی قربانی اُس انسان کی ظاہری تصویر ہے جو اپنے آپ کو اللہ کے لئے ذبح کر چکا ہے .!

.... اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بلکہ اللہ کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے..... (37 الحج)
قربانی کا طریقہ اس لئے مقرر نہیں کیا گیا ہے کہ خدا کو گوشت اور خون کی ضرورت ہے.
قربانی تو صرف ایک علامتی فعل ہے.
جانور کی قربانی اُس انسان کی ظاہری تصویر ہے جو اپنے آپ کو اللہ کے لئے ذبح کر چکا ہے.
یہ در اصل خود آپنا ذبیحہ ہے جو جانور کے ذبیحہ کی صورت میں ممثل ہوتا ہے.
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے لئے جانور کی قربانی خود اپنی قربانی کے ہم معنی بن جائے.
تذکیر القرآن از مولانا وحید الدین خان