جشن ریختہ : چلا اہل دلی پر قوالیوں اور غزلوں کا جادو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2024
جشن ریختہ : چلا اہل دلی پر قوالیوں اورغزلوں  کا جادو
جشن ریختہ : چلا اہل دلی پر قوالیوں اورغزلوں کا جادو

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

،راجدھانی میں نویں جشن ریختہ کے دوسرے دن بھی رنگا رنگ پروگرامز کا سلسلہ جاری رہا  جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں دوسرے دن  ہزاروں افراد نے جشن ریختہ کا لطف لیا لیکن اس بار  زبردست  بد انتظامی نظر آئی اور سو شل میڈیا پر مہنگے ٹکٹ لینے کے باوجود ریزرو سیٹ نہ مل پانے کی شکایت کی گئی ہے۔ بہرحال اردو کے دیوانے سب کچھ نظر انداز کرکے ہر پل کا لطف لیتے نظر آئے ۔ایک جانب ممتاز شاعر اور دانشور جاوید اختر کی محفل سجی تھی تو دوسری جانب ریختہ پبلی کیشن  کی کئی کتابو ں کا اجرا ہوا۔  محفل قوالی میں قطبی برادرس نے لوگوں کو ۔۔بھر دے جھولی میری یا محمد  سے سب کو مسحور کردیا ۔مشاعرے میں بھی خوب واہ واہ ہوئی اور دو گھنٹے تک مختلف شاعروں نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس سے قبل تک جشن ریخہ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم  میں ہوتا تھا۔اس بار نہرو اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا تھا لیکن بھیڑ میں کوئی کمی نظر نہیں آئی 

قطبی برادرس نے دکھایا جلوہ ۔ قوالیوں کی محفل نے باندھا سماں ،ہزاروں افراد جھوم اٹھے۔بھر دے جھولی میری یا محمد ۔۔ پر ہزاروں افراد ہوئے مسحور ۔

جشن ریختہ کے دوسرے دن محفل مشاعرہ نے بھی توجہ حاصل کی ۔ہزاروں افراد نے مشاعرے کا لطف لیا اور ہر شاعر کے کلام پر دفل کھول کر داد دی 

آسام کے پلے بیک سنگر  انگا راگ مہانتا عرف پاپون نے بھی شام کو رونق بخشی 

 

 

]