پیرس اولمپکس : رنگا رنگ اور خوبصورت افتتاحی تقریب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2024
 پیرس اولمپکس : رنگا رنگ  اور خوبصورت افتتاحی تقریب
پیرس اولمپکس : رنگا رنگ اور خوبصورت افتتاحی تقریب

 

پیرس: دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے کا پیرس میں ایک رنگ رنگ یادگار اور انوکھی تقریب میں افتتاع ہوا اولمپکس کا آغاز دریائے سین کے کنارے افتتاحی تقریب میں ہوا جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی کشتیوں پر سوار نظر تھے، ہندوستان کی  قیادت سندھو-اچانت نے  کی قیادت کی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کے لیجنڈ شرتھ کمل اپنا پانچواں اولمپکس کھیلنے جا رہےہیں- انہوں نےافتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔یہ افتتاحی تقریب ایک بے مثال اور پرجوش شو کی صورت میں شروع ہوئی جس میں سات ہزار ایتھلیٹس دریائے سین کی جانب فرانس کے دارالحکومت کی تاریخی یادگاروں کے قریب گزرتے ہوئے آئے۔

بارش کے خطرے کے باوجود اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب سٹیڈیم کے باہر منعقد کی گئی ہے، جسے تقریباً تین لاکھ افراد دریا کے کنارے بنائے گئے خصوصی سٹینڈز اور باقی دو لاکھ بالکونیوں اور اپارٹمنٹس سے دیکھ رہے ہیں

  فلوٹنگ پریڈ کے دوران فنکاروں کی شاندار پرفارمنس بھی دیکھی گئی۔ 80 کے قریب فنکاروں نے مشہور فرانسیسی کیبرے ڈانس 'کین-کین' پیش کیا چونکہ تقریب دریائے سین کے کنارے پر ہوئی تھی۔ ایسے میں کھلاڑیوں نے ایتھلیٹک ٹریک پر روایتی مارچ کرنے کے بجائے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کشتی پریڈ میں حصہ لیا۔ یونان نے پریڈ کی قیادت کی۔ اس کے بعد پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم، جس میں 37 ارکان شامل تھے، پریڈ میں دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد افغانستان کی باری آئی

اولمپکس کی روایت کے مطابق یونانی وفد کو جدید اولمپک تحریک کے گہوارہ کے طور پر فلوٹیلا کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ فلوٹنگ پریڈ کے دوران فنکاروں کی شاندار پرفارمنس بھی دیکھی گئی۔ 80 کے قریب فنکاروں نے مشہور فرانسیسی کیبرے ڈانس 'کین-کین' پیش کیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں 117 کھلاڑیوں کی ٹیم بھیجی ہے۔ ان 117 ارکان کی ٹیم میں تین کھیلوں کے نصف کھلاڑی شامل ہیں – ایتھلیٹکس (29)، شوٹنگ (21) اور ہاکی (19)۔ ان 69 کھلاڑیوں میں سے 40 کھلاڑی پہلی بار اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی مرد کھلاڑی پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں کرتہ-بندی سیٹ پہن کر شرکت کریں گے۔ جبکہ خواتین کھلاڑی ہندوستان کے ترنگے جھنڈے کی تصویر کشی والی ساڑھیوں میں نظر آئیں گی۔ روایتی عکت اور بنارسی بروکیڈ سے متاثر پرنٹس والے لباس ترون تہلیانی نے ڈیزائن کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پیرس اولمپکس کے لیے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

ماضی کی افتتاحی تقریبات کے برعکس ایتھلیٹ 85کشتیوں میں دریا میں سفر کیا،یہ شو فرانسیسی ثقافت اور تاریخ اور ماضی کے عظیم اولمپک لمحات دونوں کا امتزاج تھا، جبکہ امریکی پاپ سٹار لیڈی گاگا تقریب میں ابتدائی پرفارمنس سے وی آئی پیز اور شائقین کے دلوں کو گرمائے دیا، شدید بارش کی پیشین گوئی کے باوجود، اور حملوں کی ایک لہر جس نے دن کے شروع میں فرانس کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا، لیکن منتظمین پراعتماد تھے کہ وہ شاندار تقریب کو اختتام تک پہنچائیں گے 

پریڈ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دریائے سین کے ساتھ رسائی کے مقامات پر لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔تقریب کے لیے ایک بہت بڑا سکیورٹی آپریشن کیا گیا، جس میں دریائے سین کے دونوں کناروں کے ساتھ حفاظتی حصار بنایا گیا تھا۔تقریب کی سکیورٹی پر 45 ہزار پولیس اور پیراملٹری کے جوان ڈیوٹی پر ہیں جبکہ 10 ہزار فوجی اور 22 ہزار نجی سکیورٹی گارڈز سکیورٹی آپریشن مکمل کریں گے۔اس کے علاوہ پولیس کے سنائپرز کو دریا کے کنارے اونچے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سے سینکڑوں عمارتیں نظر آتی ہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں 117 کھلاڑیوں کی ٹیم بھیجی ہے۔ ان 117 ارکان کی ٹیم میں تین کھیلوں کے نصف کھلاڑی شامل ہیں – ایتھلیٹکس (29)، شوٹنگ (21) اور ہاکی (19)۔ ان 69 کھلاڑیوں میں سے 40 کھلاڑی پہلی بار اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی مرد کھلاڑی پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں کرتہ-بندی سیٹ پہن کر شرکت کریں گے۔ جبکہ خواتین کھلاڑی ہندوستان کے ترنگے جھنڈے کی تصویر کشی والی ساڑھیوں میں نظر آئیں گی۔ روایتی عکت اور بنارسی بروکیڈ سے متاثر پرنٹس والے لباس ترون تہلیانی نے ڈیزائن کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پیرس اولمپکس کے لیے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

 امریکہ  نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سونے کے 39 تمغوں سمیت 113 تمغے جیتے ہیں۔ اس بار بھی یو ایس اے کی ٹیم کافی مضبوط نظر آرہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ میڈل ٹیبل میں سرفہرست رہے گی۔ پیرس اولمپکس میں امریکہ کے پرچم بردار ٹینس کھلاڑی کوکو گاف اور باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز ہیں۔ وہ سفید بلیزر اور نیلے رنگ کے ڈینم میں نظر آئی