حافظہ خاتون : آرٹ کے ذریعے خواتین کی زندگی میں رنگ بھرنے والی ہنر مند خاتون

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2025
حافظہ خاتون : آرٹ کے ذریعے خواتین کی زندگی میں رنگ بھرنے والی ہنر مند خاتون
حافظہ خاتون : آرٹ کے ذریعے خواتین کی زندگی میں رنگ بھرنے والی ہنر مند خاتون

 

فضل پٹھان : سولا پور

کہتے ہیں کہ "آرٹ انسان کو کبھی بھوکا نہیں رکھتا" –اور بہت سے لوگوں نے اپنی زندگی میں اسے سچ ثابت کیا ہے۔ ایسے ہی ایک نام حافظہ انصاری کا ہے، جو مہاراشٹر کے شہر سولاپور سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ہنر مندی اور محنت کے ذریعے سینکڑوں خواتین کو خود مختار بنایا اور ان کی زندگی میں رنگ بھرے۔ یہ کہانی ہے ان کے اسی متاثر کن سفر کی

!غربت میں جکڑی خواتین کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم

حافظہ کہتی ہیں کہ "غربت کی وجہ سے کئی خواتین کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ ان کے خوابوں کو پورا ہونے کا موقع ملے۔"بچپن سے ہی انہیں ڈیزائننگ اور پینٹنگ کا شوق تھا۔ انہوں نے اس شوق کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اسے اپنا پیشہ بھی بنایا۔

آرٹ کے ساتھ بچپن سے ہی گہرا لگاؤ

حافظہ کے مطابق کہ ابتدائی تعلیم کے دوران میں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا، لیکن جب آٹھویں جماعت میں پہلی بار ایک آرٹ مقابلے میں ٹرافی جیتی، تو مجھے اپنی صلاحیت کا صحیح اندازہ ہوا۔یہی وہ لمحہ تھا جب ان کی آرٹ سے محبت اور زیادہ گہری ہوگئی

۔تعلیم اور آرٹ کو کیریئر بنانے کا فیصلہ

حافظہ کو پڑھائی میں بھی مہارت حاصل تھی، مگر ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد ڈاکٹر، انجینئر یا استاد بننے کو ترجیح دیتے تھے۔ اس کے باوجود، انہوں نے اپنی دلچسپی کے مطابق آرٹس کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔میرے فیصلے پر کبھی بھی گھر والوں نے اعتراض نہیں کیا۔ مجھے ہمیشہ مکمل آزادی دی گئی کہ میں جو چاہوں وہ کر سکوں۔انہوں نے کالج سے اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد  اے ٹی ڈی . اور جے ڈی . آرٹ کے کورسز بھی مکمل کیے، جو آرٹ اور ڈیزائننگ کے شعبے میں مہارت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔سینکڑوں خواتین کو روزگار دینے کا ذریعہ بنی حافظہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد حافظہ نے سولاپور میں اپنا کام شروع کیا۔

"میں نے میہندی اور آرٹ ورک کے مختلف آرڈرز لینے شروع کیے، اور یہیں سے میرے کاروبار کا آغاز ہوا۔ مگر میرا اصل مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں تھا، بلکہ میں چاہتی تھی کہ دوسرے بھی اس ہنر سے فائدہ اٹھائیں۔اسی سوچ کے ساتھ انہوں نے سینکڑوں خواتین کو آرٹ ورک کی ٹریننگ دینا شروع کی، جس سے انہیں ہنر اور روزگار کے مواقع بھی ملے۔خواتین کو خود مختار بنانے کا خیال کیسے آیا؟

حافظہ کہتی ہیں:میرا گھرانہ خوشحال تھا، اس لیے مجھے ہر ممکن سہولت اور سپورٹ ملی، مگر میں نے کئی ایسی لڑکیوں کو دیکھا، جو غربت کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پاتی تھیں۔ یہ دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ اگر خواتین خود کفیل ہوں، تو وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔اسی لیے انہوں نے خواتین کو ہنر سکھانے اور انہیں خود مختار بنانے کا عزم کیا۔

خواتین کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا

حافظہ نے سولاپور کی کئی لڑکیوں اور خواتین کو 15 دن کا آرٹ ورک کورس کرانا شروع کیا، جس کی فیس صرف 200 روپے رکھی، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس کورس میں وہ مختلف آرٹ ورک سکھاتی ہیں، جن میں شامل ہیں:

✔️ میہندی ڈیزائننگ
✔️ پینٹنگ
✔️ ویڈنگ بکلیٹ ڈیزائننگ
✔️ مینڈالا آرٹ
✔️ کرافٹ ورک
✔️ مِرر ورک

"یہ سب سیکھ کر خواتین اپنے بل بوتے پر کام کرنے کے قابل ہو جاتی ہیں۔ میں صرف ہنر نہیں سکھاتی بلکہ انہیں آرڈرز بھی دلوانے میں مدد کرتی ہوں، تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار بن سکیں۔

خواتین کے لیے ایک مثال

حافظہ انصاری کہتی ہیں:
"میری آرٹ کی وجہ سے مجھے لوگ جاننے لگے ہیں، مگر میری اصل خوشی اس وقت ہوتی ہے جب میں دیکھتی ہوں کہ میری سکھائی ہوئی خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہیں اور اپنی الگ پہچان بنا رہی ہیں۔"

ان کی یہ محنت خواتین کی خود مختاری اور ان کے خوابوں کی تکمیل کی ایک بہترین مثال ہے۔"آوازِ مراٹھی حافظہ انصاری کے جذبے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہے!