آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ: اے ایم یو کی صبیرہ حارث نے جیتا برونز میڈل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2024
 آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ: اے ایم یو  کی صبیرہ حارث نے جیتا برونز میڈل
آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ: اے ایم یو کی صبیرہ حارث نے جیتا برونز میڈل

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینئر سیکنڈری اسکول گرلزمیں گیارہویں جماعت کی طالبہ اور نوعمرٹریپ شوٹر صبیرہ حارث نے بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) جونیئر ورلڈ کپ شاٹ گن میں خواتین کے ٹریپ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

یہ عالمی مقابلہ اٹلی کے شہر پورپیٹومیں 9 تا 15 جولائی منعقد ہوا۔ صبیرہ نے اپنے پہلے 40 فائنل اہداف میں سے 29 اہداف پر کامیابی سے شاٹ مارے اور اس باوقار چیمپئن شپ میں ہندوستان کو کانسہ کا تمغہ دلایا۔

اس سے قبل کوالیفکیشن راؤنڈ میں انھوں نے 113 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ صبیرہ نے اپنی کامیابی پر کہا”میں جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے ملک کے لئے کانسہ کا تمغہ جیت کر خوش ہوں۔ میرا خواب 2028 کے اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور تمغہ جیتنا ہے“۔ صبیرہ 2022 اور 2023 میں جرمنی میں دو بار جونیئر ورلڈ کپ میں اور 2022 میں کروشیا میں ہونے والی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکی ہیں