خواتین کے حقوق میں قانون نہیں، سماج رکاوٹ ہے:افسرجہاں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2024
خواتین کے حقوق میں قانون نہیں، سماج رکاوٹ ہے:افسرجہاں
خواتین کے حقوق میں قانون نہیں، سماج رکاوٹ ہے:افسرجہاں

 

رتنا جی چوترانی

افسر جہاں کو آخرکار میں نے عدالت میں پکڑ لیا جو ایک حراستی موت کا کیس لڑ رہی تھیں۔ وہ اپنے تمام ویک اینڈ آفس میں گزارتی ہیں۔ ایک انسانی حقوق کی وکیل اور خواتین کے حقوق کی کارکن کے طور پر جو اکثر محلہ فیملی کونسلنگ سینٹر میں مفت قانونی امداد فراہم کرتی ہیں، افسر جہاں پیشہ سے ایک وکیل ہیں۔

انہوں نے کئی مقدمات میں اہم لڑائی لڑی ہے۔تاریخی مقدمات میں انصاف کے لیے لڑنے سے لے کر، عظمیٰ آفرین بمقابلہ پروین بیگم کیس تک میں ۔ یہ کیس ایک بچے کی تحویل کے سلسلہ میں تھا۔ انہوں نے خواتین اور پسماندہ قیدیوں کے لیے بھی محنت سے قانونی جنگ لڑی ہے۔ افسر جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ حیدرآباد تلنگانہ میں وہ آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ چیپٹرز کی ایک فعال رکن اور قانونی سربراہ بھی ہیں۔

ایڈوکیٹ افسر جہاں کی کہانی، اٹل عزم اور شاندار کامیابیوں کی کہانی ہے۔ اس لیے مناسب ہو جاتا ہے کہ ان کے کاموں پرکچھ لکھا جائے۔ ان کی کہانی ایک ایسی خاتون کی عکاسی کرتی ہے جس نے نہ صرف قانون کی عدالتوں میں شیشے کی چھت کو توڑا بلکہ ہندوستان میں سماجی سرگرمی کی بھی نئی تعریف پیش کی۔ وہ آوازدی وائس سے اپنے سفر اور مشاہدات کے بارے میں بات کرتی ہیں۔

 انہوں نے خود کو دو چیزوں کے درمیان سمجھا ہے: ایک پرامید اور ایک مسئلہ حل کرنے والی۔ ایک سماجی انصاف والے گھرانے میں پرورش پاتے ہوئے، اس نے یہ خوبیاں (اور بہت سی دوسری) اپنی زندگی کی غیر معمولی خواتین، اپنی ماں اور اپنی خالہ کے ساتھ ساتھ اپنے والد سے سیکھیں جن کا وہ احترام کرتی تھیں۔

 یہ 1996 کی بات ہے جب وہ سینٹ پیئس حیدرآباد میں پولیٹیکل سائنس کی طالبہ تھیں۔ اس وقت ایک روایت موجود تھی، جب دور دراز سے لوگ ان کے والد سے رابطہ کرتے تھے جنہوں نے بہت سے لوگوں کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا تھا اور فریقین کو ان کے سنگین مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مدد کی تھی۔ ان کی والدہ ایک ماہر تعلیم تھیں تھیں جنہوں نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔

افسر جہاں نے قانون کی تعلیم حاصل کی، یہاں تک کہ وہ شادی شدہ تھیں اور ساتھ رہ رہی تھیں۔ ان کی ماں ان کے ساتھ ایک چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔ آج وہ اپنے پیشے میں مناسب مقام رکھتی ہیں اور ایک مشہور شخصیت کی حامل ہیں۔ حالانکہ ان کا آغاز بہت معمولی طریقے سے ہوا تھا۔ آج ان کا نیٹ ورک خواتین کے لئے مددگار ہے۔

حج ہاؤس میں اقلیتوں کے لیے تلنگانہ میرج کونسلنگ سنٹر کی رکن کی حیثیت سے انہوں نے پسماندہ افراد اور ان کے حقوق کے لیے کام کیا لیکن سنٹر کے بورڈ میں شامل افراد کو ان کی رسومات میں بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پایا اور انہیں مداخلت نہ کرنے کی دھمکی ملی لیکن انہوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا اور اس کے بجائے اپنا محلہ فیملی کونسلنگ سنٹر کھول لیا۔ وہ ان مراکز میں خاندانی اختلافات کے مسائل کے لیے مفت قانونی امداد بھی فراہم کرتی ہیں۔ زکوٰۃ کی جو رقم وہ جمع کرتی ہیں وہ پسماندہ قیدیوں کے جرمانے اور ضمانتیں ادا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ انھیں آزاد کیا جا سکے۔

خواتین متعدد قسم کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں، انہیں اپنے حقوق کے راستے میں کئی رکاوٹیں نظرآتی ہیں۔اس سلسلے میں افسر جہاں کہتی ہیں کہ قانون رکاوٹ نہیں ہے؛ یہ ہمارا معاشرہ اور ادارہ جاتی ڈھانچہ ہے جو خواتین پر اثر انداز ہوتا ہے جو کہ اصل رکاوٹ ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ہر عورت کو گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے ایکٹ، 2005 کے بارے میں جاننا چاہیے، یہ ایک خصوصی قانون ہے جو ہر قسم کے تشدد اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ چاہے وہ جسمانی، جنسی، زبانی، جذباتی یا معاشی ہو۔ بہت سی خواتین بدسلوکی یا پرتشدد تعلقات سے بچنے میں ناکام ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس رجوع کرنے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ازدواجی گھر ان کا نہیں ہے اور اب ان کا اپنے پیدائشی گھر میں استقبال نہیں کیا جاتا ہے۔ڈی وی  قانون کے تحت، نہ صرف آپ تشدد کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر سکتے ہیں، بلکہ یہ عورت کے ازدواجی یا مشترکہ گھرانے میں رہنے کے حق کو بھی تسلیم کرتا ہے، چاہے آپ کو متعلقہ جائیداد پر کوئی حق حاصل ہو یا نہ ہو۔ ہمیں اپنے قوانین کو جنس کے مطابق بنانے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اس دوران، تحفظ کے لیے یہ آپ کا قانون ہے۔

افسر جہاں اسی کے ساتھ غریب قیدیوں اور حراستی موت کے معاملات کو ختم کرانے کے لیے نیز جیلوں کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے جیلوں میں اصلاحات پر کام کر رہی ہیں۔ وہ آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ چیپٹر کی قانونی سربراہ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ انہوں نے چھ سال تک ریاست تلنگانہ کے لیے ہائی کورٹ میں انڈسٹریز اینڈ مائنز اور محکمہ توانائی کے لیے اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ وہ مختلف طبقے اور ذات کی بہت سی خواتین سے ملتی ہیں جو جائیداد، بینک اکاؤنٹس، قانون اور اپنے خاندانوں کی ملکیت والے دیگر اثاثوں کے بارے میں بے خبر ہیں جو عام طور پر ان کے والد یا شوہر کی تحویل میں ہوتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کسی کے جائیداد کے حقوق اور ان قوانین کو جاننا ضروری ہے جن میں شادی کی گئی ہے۔ اس لیے وہ سماجی سرگرمی کے حصے کے طور پر مصیبت میں گھری عورت کی مدد کے لیے مشورہ فراہم کرتی ہیں۔

افسر جہاں کی میراث کثیر جہتی ہے، جو ان کے قانونی پریکٹس کیریئر سے آگے ان کی سماجی اصلاح اور بااختیار بنانے تک ہے۔  اسکول کے کھیل کے میدان سے سماجی سرگرمی کے پہلوؤں تک ان کا سفر حقیقی قیادت اور استقامت کے جذبے سے عبارت ہے۔ وہ امید پر بھروسہ اور انصاف کی انتھک جستجو کی علامت بنی ہوئی ہیں، جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ ایک فرد کا معاشرے اور تلنگانہ کی تاریخ کے ابواب پر کیا گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمیں ایسے قوانین کی ضرورت ہے جو مساوات اور انصاف کو قائم کریں اور جو مختلف قسم کے تعلقات کو تسلیم کریں۔