مہا کُمبھ میلہ: اپنی آنکھوں کے سبب وائرل ، مونالیزہ کون ہیں؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2025
مہا کُمبھ میلہ:  اپنی آنکھوں کے سبب  وائرل ، مونالیزہ کون ہیں؟
مہا کُمبھ میلہ: اپنی آنکھوں کے سبب وائرل ، مونالیزہ کون ہیں؟

 

 مہا کمبھ نگر ۔ پریاگ راج :: مہا کُمبھ کا میلے  یوں تو سادھووں اور ناگا سادھوں کے سبب توجہ کا مرکز بنتا ہے کیونکہ   تاریخ انسانی کا سب سے بڑا تہوار مہا کمبھ  میلہ  مذہبی نوعیت کا ہوتا ہے لیکن اس بار جہاں ایک سے بڑھ کر ایک  سادھو سرخیوں میں آئے وہیں ایک لڑکی نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے کردیا ہے ۔ جس کی خوبصورت آنکھوں نے مہا کمبھ میلہ میں یو ٹیوبرز  کو ایسی دلچسپی کا سامان دیدیا کہ  مالائیں بیچنے والی لڑکی کی زندگی مشکل ہوگئی ۔

مہا کُمبھ میلے سے تعلق رکھنے والے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں سامنے آئی ہیں جنہوں نے رات و رات انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔انہی میں سے ایک کردار اندور کی مالا بیچنے والی مونالیزا بھی ہے جن کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ہار بیچنے والی اس لڑکی کا تعلق ’مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ اپنا نام مونا لیزا بتاتی ہے۔ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونالیزا جاپان کی ایک سیاح کے ساتھ موجود ہیں۔دونوں مہا کُمبھ 2025 میں شرکت کے تجربے پر بھی تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی خاتوں سیاح کو پھولوں کے ہار بیچ رہی ہے۔

اندور کی لڑکی نے اپنی منفرد بول چال سنہری آنکھوں، گہری رنگت اور دلکش چہرے کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کی ہے۔گذشتہ چند دنوں میں ’مہا کُمبھ‘ میلے میں شرکت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کے ساتھ فوٹو بنوانے کی کوشش کی ہے۔
ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونالیزا میلے میں آنے والے لوگوں کے متعلق شکوہ کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ ’میں تصویر بنوانے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ تصویریں بنا بنا کر تنگ آگئی ہوں۔ایک دوسری ویڈیو میں جب مونالیزا سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ رات و رات انٹرنیٹ پر مشہور ہو کر کیسا محسوس کر رہی ہے؟اس کے جواب میں مونالیزا غصے میں کہتی ہے کہ ’میں تصویر بنوانے کے لیے آنے والوں سے تنگ آگئی ہوں، حتیٰ کہ میں ہار بھی نہیں بیچ پا رہی ہوں۔