میجر رادھیکا کو اقوام متحدہ کا ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ اعزاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2024
میجر رادھیکا کو اقوام متحدہ کا ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ اعزاز
میجر رادھیکا کو اقوام متحدہ کا ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ اعزاز

 

 نئی دہلی : ہندوستانی فوج کی میجر رادھیکا سین کو سال 2023 کے لیے اقوام متحدہ کے ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا -یہ اعزاز اقوام متحدہ کے امن مشن میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دیا گیاہے۔میجر رادھیکا سین کو مارچ 2023 سے اپریل 2024 تک مونسکو میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے انڈین ریپڈلی ڈیپلوئڈ بٹالین کی انگیجمنٹ ٹیم کمانڈر کے طور پر چارج سنبھالا۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈین آر سی) میں انڈین ریپڈلی ڈیپلوئڈ بٹالین کی انگیجمنٹ پلاٹون کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے غیر معمولی قیادت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے 20 خواتین فوجیوں اور 10 مرد سپاہیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت کی۔ ان کا کام بنیادی طورپرعام شہریوں کے ساتھ بات چیت، اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے اور تنازعات والے علاقوں میں خواتین، لڑکیوں اور بچوں کی آواز کی وکالت کرنے پر مرکوز تھا۔

ان کی قیادت میں ٹیموں نے خواتین کی صحت، تعلیم، بچوں کی دیکھ بھال، صنفی مساوات، اور روزگار سمیت ضروری موضوعات پر تعلیمی سیشنز کا انعقاد کیا۔ ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے ساتھ مل کران اقدامات نے نہ صرف مقامی آبادی کے درمیان خود انحصاری کو بڑھایا ہے بلکہ اعتماد بھی پیدا کیا ہے۔

سال 1993 میں ہماچل پردیش میں پیدا ہونے والی میجر رادھیکا سین نے آٹھ سال قبل فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ میجر سین نے بائیوٹیک انجینئر کے طور پر گریجویشن کیا اور آئی آئی ٹی بمبئی سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کر رہی تھی، جب اس نے مسلح افواج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہ مارچ 2023 میں انڈین ریپڈ ڈیپلائمنٹ بٹالین کے ساتھ انگیجمنٹ پلاٹون کمانڈر کے طور پر مونوسکو میں تعینات ہوئیں اور اپریل 2024 میں اپنی میعاد مکمل کی۔

جب میجر رادھیکا سین سے ایوارڈ حاصل کرنے پر ان کے جذبات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی وقف شدہ مصروفیت پلاٹون، خاص طور پر میجر سومیا سنگھ، جو اس کی سیکنڈ ان کمانڈ ہیں، ان کی غیر متزلزل حمایت اور اپنے دستے کے ارکان کی رہنمائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں  نے ڈی آر سی میں خدمات انجام دینے کے موقع اور اعتماد کے لیے ہندوستانی فوج کو بھی سلام کیا۔ انہوں نے اپنے والدین کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اسے مشکل حالات میں ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا حوصلہ دیا۔ ان کے کام کا ڈی آر سی  میں مقامی کمیونٹیز پر گہرا اثر پڑا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں مستقبل کے امن مشن کے لیے ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔میجر سین کی کامیابیاں خدمت، دیانتداری، اور پرامن اور جامع معاشروں کی تعمیر کے لیے ثابت قدم عزم کی مثال ہیں۔ میجررادھیکا سین کا تعلق ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے ایک چھوٹے سے شہر سندر نگر سے ہے۔

اس کے والدین بطور استاد ریاستی حکومت کے ملازم تھے اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس کی چھوٹی بہن اینستھیزیا میں ایم ڈی کر رہی ہے۔ میجر سین نے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم سندر نگر میں مکمل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے چندی گڑھ چلے گئے۔ اس نے بائیوٹیکنالوجی میں انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور ہندوستانی فوج میں شامل ہونے سے پہلے آئی آئی ٹی  ممبئی سے اپنا ایم ٹیک  کر رہی تھیں۔ میجررادھیکا سین نے 10 ستمبر 2016 کو ہندوستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا اور آرمی سروس کور میں شمولیت اختیار کی۔

اپنے فوجی کیریئر میں اانہوں نے جموں و کشمیر، لداخ اور شمالی سکم میں مشکل اور چیلنجنگ حالات میں خدمات انجام دیں۔ ہندوستانی فوج اور قوم میجر رادھیکا سین کو ان کی نمایاں کامیابیوں اور عالمی امن اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کے لیے مناتی ہے۔

میجر رادھیکا سین نے ایسٹ آف دی ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں مارچ 2023 سے اپریل 2024 تک انڈین ریپڈ ڈیپلائمنٹ بٹالین کے لیے انگیجمنٹ پلاٹون کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سال2016 میں تشکیل دیا گیا اقوام متحدہ کا ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کے اصولوں کو فروغ دینے میں ایک انفرادی فوجی امن فوجی کی لگن اور کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے میجر رادھیکا سین کو ان کی خدمات پر مبارکباد دی۔میجر سین ایک حقیقی رہنما اور رول ماڈل ہیں۔ ان کی خدمات مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے لیے ایک حقیقی کریڈٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کیوو میں تنازعات کے بڑھتے ہوئے ماحول میں اس کی فوجیں خواتین اور لڑکیوں سمیت تنازعات سے متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔س نے عاجزی، ہمدردی اور لگن کے ساتھ ایسا کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے خاص ہے کیوں کہ یہ امن کے لیے مشکل ماحول میں کام کرنے والے تمام امن فوجیوں کی محنت کا اعتراف کرتا ہے۔ ڈی آر سی  اور معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔