آواز دی وائس : نئی دہلی
ایک دن میں 150کیس اور 45 ہزار روپئے بطور جرمانہ وصولی ۔۔۔ یہ ہے ریلویز کا ریکارڈ ۔ بغیر ٹکٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف مہم میں یہ ریکارڈ توڑ وصولی کی ہے روبینہ عاقب انعامدار نے۔ ایک حجاب پوش حاتون ،روبینہ عاقب اب ملک بھر میں توجہ کا مرکز ہیں ۔ ایک جانب ریلویز نے انہیں قابل فخر قرار دیا تو سوشل میڈیا پران کی واہ واہ ہورہی ہے۔ روبینہ عاقب انعامدار نے ایک دن میں ریکارڈ توڑ چیکنگ کی۔ 24 فروری کو ڈیوٹی کے دوران 150 غیر منظم/بغیر ٹکٹ کے کیسز پکڑے، جس سے ریلوے کو ٹکٹ چیکنگ میں 45,705 روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ روبینہ نے فرسٹ کلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 57 افراد کو پکڑا اور ان سب سے جرمانے کے طور پر 16,430 روپے وصول کیے گئے۔
Congratulations to Rubina Akib Inamadar, the Travelling Ticket Inspector (TTI) from the Tejaswini Batch, @drmmumbaicr, for her remarkable achievement on 24/02/25 She successfully detected 150 irregular/without-ticket cases, generating ₹45,705 in revenue, setting a new record. pic.twitter.com/gT5nu2MHzx
— Sr DCM, Mumbai, CR (@srdcmmumbaicr) February 25, 2025
سینٹرل ریلوے نے بھرپور تعریف کی
سینٹرل ریلوے نے روبینہ کی اس کامیابی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا اور ان کے کام کی خوب تعریف کی۔ سینٹرل ریلوے نے روبینہ کو ایک دن میں ٹکٹ چیکنگ کا ریکارڈ قائم کرنے پر "راک اسٹار" قرار دیا ہے۔ اسی طرح، سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں اور روبینہ کی لمبی عمر کی دعا کر رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین دوسرے ٹی ٹی ای کو بھی نصیحتیں دے رہے ہیں۔
بہتر خدمات کے لیے سینٹرل ریلوے تیار ہے
سینٹرل ریلوے کے مطابق، روبینہ ممبئی میں تیجسوینی سیکنڈ بیچ کی ٹی ٹی آئی ہیں۔ سینٹرل ریلوے نے ٹرین میں ٹکٹ چیک کرتی روبینہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ سینٹرل ریلوے ممبئی ڈویژن میں تمام حقیقی مسافروں کو بے زحمت، آرام دہ سفر اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔ اس میں بڑے پیمانے پر رینڈم ٹکٹ چیکنگ شامل ہے تاکہ لوگ بغیر ٹکٹ سفر نہ کر سکیں۔ یہ ممبئی اپنگریائی لوکل سروسز، میل اور ایکسپریس کے ساتھ ساتھ مسافر ٹرینوں اور ہالیڈے اسپیشل ٹرینوں میں بھی کیا جا رہا ہے۔