مس یونیورس میں پہلی بار کرے گا سعودی عرب شرکت

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2024
مس یونیورس میں پہلی بار  کرے گا سعودی عرب  شرکت
مس یونیورس میں پہلی بار کرے گا سعودی عرب شرکت

 

ریاض : لیجئے ! اب سعودی عرب مس یونیورس  مقابلہ حسن میں بھی قسمت آزمائے گا ۔ جی ہاں ! اس مقابلہ حسن میں رومی القحطانی ہون گی  سعودی عرب کی امیدوار ۔انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کے ساتھ ایک پرکشش رومی القحطانی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ دنیا کے مقبول ترین مقابلوں میں سے ایک میں مملکت کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر عربی میں لکھا کہ میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ مقابلہ حسن میں  مملکت سعودی عرب کا پہلا قدم ہوگا ۔اعلان کے ساتھ، ماڈل نے مکمل بیوٹی کوئین موڈ میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔

 رومی القحطانی 'مس اینڈ مسز گلوبل ایشین 2024' میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون تھیں ۔ وائرل ہونے والی تصویر میں رومی القحطانی سعودی پرچم کے ساتھ کھڑے نظر آئی تھیں  جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے۔ مس اینڈ مسز گلوبل ایشین کے دوران رومی القحطانی نے شاندار پرفارمنس دی۔ تاہم مسز گلوبل ایشین 2024 ٹائٹل کا دعویٰ فلپائن سے تعلق رکھنے والے ڈیان شین میگ ایبو نے کیا تھا۔ رومی القحطانی کی عمر 27 سال ہے اور انہیں  اپنے ملک کے ثقافتی سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا ان کا بنیادی مقصد مملکت اور اس کے لوگوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔میری شراکت عالمی ثقافتوں کے بارے میں جاننا اور اپنی مستند سعودی ثقافت اور ورثے کو دنیا میں پھیلانا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ماضی میں مس سعودی عرب اور بہت سے نامور ٹائٹل اپنے نام کرنے والی عربی ماڈل رومی القحطانی شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں ان پر سعودی پرچم کے ساتھ کلمہ کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔کہا گیا تھاکہ انہوں نے سعودی عرب کا جھنڈا پہن کر کلمہ کی توہین کی۔رومی القحطانی نےانسٹاگرام اکاونٹ پر سعودی پرچم تھامے اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں انہیں تاج تھامے بغیر آستین کے گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے

awazurdu

awazurdu

ریاض میں پیدا ہونے والی القحطانی نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا ہے۔ کمبوڈیا میں مس پلانیٹ انٹرنیشنل مقابلہ، روم میں مس ویمن انٹرنیشنل بیوٹی مقابلہ، نیپلز میں مس یورپ کانٹی نینٹل مقابلہ، مصر میں مس عرب ورلڈ مقابلہ، الجزائر میں مس عرب یونٹی مقابلہ اور عراق کی مس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ مقابلہ میں بھی شرکت کی ہے