واشنگٹن: امریکہ بھی جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے غمزدہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ ٹرمپ نے پی ایم مودی (ٹرمپ کال پی ایم مودی) کو فون کیا اور پہلگام حملے پر غم کا اظہار کیا اور متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ پہلگام میں پیش آیا جو سری نگر سے 90 کلو میٹر دور ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور حالیہ برسوں میں شدت پسندی میں کمی کے بعد ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔پی ایم مودی نے کہا ٹرمپ کا شکریہ صدر ٹرمپ کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اس بزدلانہ اور گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے مجرموں اور اس میں ملوث افراد کو سبق سکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان لوگوں کو ضرور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ٹرمپ نے ایکس پر بھی مذمت کی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں دہشت گردانہ حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی عوام کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ٹرمپ نے یہ باتیں سچ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر سے بہت پریشان کن خبر آئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت، پوتن، میلونی، وینس اور دیگر کا اظہار تعزیت
پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مواصلت کے دوران اس حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک "وحشیانہ جرم" ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔صدر پوتن نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی۔واضح رہے کہ پیر کے روز جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے قریب بیسرن کے میدان میں دہشت گردوں نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد وادی میں سب سے مہلک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ حملے کی ذمہ داری پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے پراکسی گروپ "ریزیسٹنس فرنٹ نے قبول کی ہے۔
بنگلہ دیش کی حملے کی مذمت
اقوامِ متحدہ کا اظہار افسو س
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عام شہریوں پر حملے کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہیں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا "سیکریٹری جنرل جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے مسلح حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جس میں کم از کم 28 افراد جاں بحق ہوئے۔گوتیرس نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ دوجارک نے کہا سیکریٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عام شہریوں پر کیے جانے والے حملے کسی بھی حالت میں قابلِ قبول نہیں ہیں۔مرنے والوں میں دو غیر ملکی شہری — ایک متحدہ عرب امارات سے اور ایک نیپال سے . جبکہ دو مقامی افراد بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر تھے، نے حملے کے بعد اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے فوری طور پر منگل کی رات دہلی واپسی کا فیصلہ کیا۔اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اس المناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور پوری بھارتی قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جو اپنے پہلے دورۂ بھارت پر موجود ہیں، نے بھی اپنی اہلیہ اوشا کے ہمراہ اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، "ہم پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس ملک اور اس کے عوام کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں، اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
اسرائیل نے کہا ہم ساتھ کھڑے ہیں
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں لکھا پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے گھناؤنے حملے سے شدید دکھ ہوا ہے۔ اسرائیل دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔یہ عالمی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، جس کے خلاف مشترکہ اور مضبوط موقف اختیار کرنا ناگزیر ہے