اسرائیل پر حملہ- ایران پر اقتصادی پابندیوں میں توسیع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2024
اسرائیل پر حملہ- ایران پر اقتصادی پابندیوں میں توسیع
اسرائیل پر حملہ- ایران پر اقتصادی پابندیوں میں توسیع

 

نیو یارک: اسرائیل کے غازہ کے بعد حزب اللہ پر حملوں نے مشرقی وسطی کو گرم کر دیا ہے جنگی ماحول اب جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے اسرائیل پر جوابی حملوں نے کہیں نہ کہیں ایران کے تیور ظاہر کر دیے ہیں -امریکہ نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے جواب میں جمعے کو تہران کے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کو شامل کیا ہے، جس میں ایران کی معیشت کے اہم شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایران کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی حمایت کے لیے حکومتی فنڈز کو محدود کرنا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ آج کی نئی پابندیوں میں ’گھوسٹ فلیٹ‘ کے خلاف اقدامات بھی شامل ہیں، جو ایران کا غیر قانونی تیل دنیا بھر کے خریداروں تک پہنچاتا ہے

جمعے کو امریکہ نے ایرانی تیل کے حصول اور اس کی نقل و حمل میں ملوث جہازوں کے بیڑے سمیت عرب امارات، لائبیریا، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے وابستہ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو مبینہ طور پر ایشیا کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے خریداروں تک پہنچاتی ہیں۔