بنگلہ دیش : کرفیو جاری ، طلبہ حکومت کے فرمان کے منتظر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2024
بنگلہ دیش :  کرفیو جاری ، طلبہ  حکومت کے فرمان کے منتظر
بنگلہ دیش : کرفیو جاری ، طلبہ حکومت کے فرمان کے منتظر

 

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد طلباء کو راحت تو مل گئی ہے مگر حکومت کی جانب سے اصلاحات کا فرمان اب تک جاری نہیں ہوا ہے دوسری جانب ملک میں کرفیو کا سلسلہ جاری ہے

مسلسل تیسرے دن پیر کو بھی کرفیو نافذ ہے اور بڑے پیمانے پر ذرائع مواصلات بھی بند ہیں۔شدید جھڑپوں اور 100 سے زیادہ افراد کے ہلاکت کے بعد اتوار کو    دیش کی سپریم کورٹ نے ملازمتوں کے متنازع کوٹے کو محدود کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی یونیورسٹیوں کے طلبہ گزشتہ ایک ماہ سے سرکاری ملازمتوں میں 1971 کی جنگ آزادی کا حصہ رہنے والوں کے رشتہ داروں کے لیے مخصوص 30 فیصد کوٹے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اپ کو بتا دیں کہ حکومت کے متنازع ریزرویشن پالیسی کے خلاف بنگلہ دیش کی سڑکوں پر طلباء اتر ائے تھے جس کے بعد کئی دنوں سے مسلسل تشدد کا دور جاری ہے- بنگالی روزنامہ پروتھوم ایلو کےمطابق طلبہ کے پرامن مظاہرے گزشتہ ہفتے پرتشدد احتجاج میں بدل گئے تھے جس کے بعد طلبہ اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 174 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے تھے۔صرف اتوار کے روز درجنوں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔بنگلہ دیش میں تین دن سے کرفیو نافذ ہے اور فوجی اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب جمعرات کو انٹرنیٹ سروس میں خلل آنے کے بعد اب تک ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہے۔