بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو بیجنگ میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع نیوز ایجنسیوں نے چینی سرکاری میڈیا کے حوالے سے دی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب بھارت کے ساتھ بدلتے تعلقات کے درمیان بنگلہ دیش کو نئے اتحادیوں کی تلاش ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوج کی تعیناتی، فوجی حکام کی ایمرجنسی میٹنگ، طلباء کے احتجاج سمیت کئی وجوہات کی بنا پر بنگلہ دیش میں دوبارہ تختہ پلٹ کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔ اس دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا چین کا دورہ بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ وہ بدھ کی شام چین کے ہینان صوبے پہنچے۔ چین میں بنگلہ دیش کے سفیر محمد نجم الاسلام اور ہینان کے نائب گورنر نے ان کا خیرمقدم کیا۔
بیجنگ میں جن پنگ سے ملے محمد یونس محمد یونس کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا، "چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس بدھ کو بنگلہ دیش کے وقت کے مطابق شام 4:15 بجے چین کے ہینان پہنچے۔ بنگلہ دیش کے چین سفیر محمد نجم الاسلام اور ہینان صوبے کے نائب گورنر نے ہینان کے کیونگائی بواؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ یونس کے چین دورے کا مقصد کیا ہے؟
محمد یونس کے چین دورے کا مقصد بنگلہ دیش اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنا ہے، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلی سطحی بات چیت کرنا ہے۔ یاد رہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہیں۔ ملاقات ہوئی، کیا بات ہوئی؟
بدھ کو بنگلہ دیش کے وزارت خارجہ کے افسران نے بتایا تھا کہ محمد یونس 28 مارچ کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں ڈھاکا میں چین کے سفیر یاو وین نے محمد یونس سے ملاقات کی تھی۔ محمد یونس پچھلے اگست میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنے تھے، جب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو طلباء کے احتجاج کی وجہ سے ملک چھوڑ کر دہلی جانا پڑا تھا۔