ڈرون حملہ: نتن یاہو کا گھر متاثر ہوا: اسرائیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2024
 ڈرون حملہ: نتن یاہو کا گھر متاثر ہوا: اسرائیل
ڈرون حملہ: نتن یاہو کا گھر متاثر ہوا: اسرائیل

 

تل ابیب:  حزب اللہ  نے ایک بڑا حملہ کیا تھا  جس کے بارے میں  اب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے گھر کی وہ تصاویر اور ویڈیو شائع کر دی ہیں جن میں گھر کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جا سکتا ہے۔گذشتہ ہفتے بن یامین نتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے سے اسرائیل کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو پہنچنے والے نقصان کی تصویر کی اشاعت کی بالآخر اجازت دی گئی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک تصویر، جسے پہلے سٹیٹ سنسر نے اشاعت سے روک دیا تھا، میں ڈرون سے اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈرون دھماکے سے گھر کے بیڈ روم کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا لیکن ڈرون بظاہر بلاسٹ پروف شیشوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے گھر میں داخل نہیں ہو سکا۔اس حملے میں وزیر اعظم کے گھر کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا کیوں کہ نتن یاہو اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر پر نہیں تھے۔حملے کے فوراً بعد ہفتے کے روز بات کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا تھا کہ ’ایران کے ایجنٹ جنہوں نے مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، آج کی ایک سنگین غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انھیں جنگ جاری رکھنے سے نہیں روکے گا اور جو بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔