عیدالفطر: مختلف ممالک کی5 مشہور ڈشز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-05-2022
عیدالفطر: دنیا کے مختلف ممالک  میں بنائی جانے والی 5 مشہور ڈشز
عیدالفطر: دنیا کے مختلف ممالک میں بنائی جانے والی 5 مشہور ڈشز

 

 

عید الفطر کو میٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جسے منانے کا مقصد رمضان المبارک کے روزوں کے بعد اپنے رب کے حکم سے خوشی کا اظہار ہے۔ اب عید ہو، خوشیاں ہوں اور کھانے پینے کی بات نہ کی جائے، ایسا تو ہی نہیں سکتا۔

صرف ہندوستان  ہی نہیں دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر کے موقع پر کچھ روایتی ڈشز بنائی اور کھائی جاتی ہیں، آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

شیر خرما (ہندوستان، پاکستان اوربنگلہ دیش)

 ہندوستان میں عید الفطر شیرخرمے کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے جبکہ  پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی میٹھی عید پر یہ ڈش اہتمام سے بنائی اور کھائی جاتی ہے۔

awaz

شیر خرما: عید کی خاص ڈش

شیر خرما دودھ اور سویوں سے بنایا جاتا ہے، جس میں پستے، بادام اور چھوہارے شامل کیے جاتے ہیں۔ عید کی نماز کے بعد کچھ میٹھا کھانے کی روایت شیر خرمے سے ہی پوری کی جاتی ہے۔

بولانی (افغانستان)

عیدالفطر پر افغانستان میں بولانی نامی نمکین ڈش نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

awazthe

افغانستانی ڈش بولائی

بولانی، روٹی یا نان کی طرح ہوتی ہے، جس میں ہری سبزیاں مثلاً پالک، آلو، کدو اور دالوں وغیرہ پر مشتمل مصالحہ بھرا جاتا ہے۔ بچے اور بڑے اس ڈش کو عید کے دن نہایت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔

لیپس لیگٹ (انڈونیشیا)

یہ ایک بہت ساری تہوں پر مشتمل (ملٹی لیئر) کیک کی طرح ڈش ہے، جو انڈونیشیا میں عیدالفطر پر نہایت اہتمام سے بنائی جاتی ہے۔

awaz

لیپس لیگٹ انڈونشیا کی خاص ڈش

لیپس لیگٹ (Lapis Legit) کو نیدرلینڈ میں اسپیک کوئیک (Spekkoek) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے مختلف شکل میں بنایا جاتا ہے اور نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

رینڈانگ (ملائیشیا)

ملائیشیا میں عیدالفطر کو ہری رایا (Hari Raya) کہا جاتا ہے، اس موقع پر دیگر روایتی ڈشز کے ساتھ رینڈانگ نامی ایک ڈش بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

aaz

ریڈانگ ملیشیا کی خاص ڈش

یہ گوشت، مصالحوں اور کوکونٹ ملک پر مشتمل ایک اسپائسی ڈش ہے، جو ملائیشیا میں عید کے موقع پر دسترخوان کی زینت ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر انڈونیشیا کی ڈش ہے، جسے بعد میں ملائیشیا میں بھی بنایا جانے لگا۔

بنت الصحن (یمن)

یمن میں عیدالفطر کے موقع پر 'بنت الصحن' نامی ڈش کو دسترخوان کی زینت ضرور بنایا جاتا ہے۔

awazthevoice

یمن کی خاص ڈش بنت الصحن

یہ آٹے کی تہوں پر مشتمل ایک ڈش ہے، جس میں شہد بھی شامل کیا جاتا ہے۔ ایک دلچسپ بات بتاتے چلیں کہ بنت الصحن کو دوپہر کے کھانے کے دوران پیش کیا جاتا ہے، کھانے کے بعد نہیں۔