اولمپکس سے قبل فرانس کے ریلوے نیٹ ورک پر حملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-07-2024
اولمپکس سے قبل فرانس کے ریلوے نیٹ ورک پر حملہ
اولمپکس سے قبل فرانس کے ریلوے نیٹ ورک پر حملہ

 

آواز دی وائس
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس کی ریل خدمات میں خلل پڑا ہے۔ فرانس کے نیشنل ریل آپریٹر ایس این سی ایف نے بتایا ہے کہ اس کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک میں توڑ پھوڑ کے کئی واقعات پیش آئے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹرین سروس متاثر ہوئی۔
فرانسیسی ٹرین آپریٹر کمپنی ایس این سی ایف نے اولمپک کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل اس پورے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔ ایس این سی ایف نے کہا ہے کہ فرانس کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک پر آتشزدگی سے حملہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام ناکارہ ہو گیا۔
فرانس کی ریلوے سروس بری طرح متاثر
معلومات کے مطابق فرانس کے مغربی، شمالی اور مشرقی علاقوں کی ریلوے لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو ٹرینیں بلکہ چینل ٹنل کے ذریعے پڑوسی ممالک بیلجیم اور لندن جانے والی ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق اس توڑ پھوڑ اور آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں کم از کم اتوار تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
فرانسیسی حکام نے قومی پولیس کی قیادت کے مطابق کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیش آنے والے اس واقعے کی فرانس کے سرکاری حکام نے شدید مذمت کی ہے۔ فرانس کے کئی حصوں میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہونا ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کا پیرس اولمپکس سے براہ راست تعلق ہے یا نہیں۔
۔8 لاکھ ریلوے مسافر متاثر
رانس کے وزیر کھیل نے اس تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہولناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کھیلوں کو نشانہ بنانا خود فرانس کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ ساتھ ہی فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ریل نیٹ ورک کے خلاف ان حملوں کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔ ایس این سی ایف کے چیف ایگزیکٹو جین پیئر نے کہا ہے کہ تقریباً 8 لاکھ مسافر اس سے متاثر ہوئے ہیں۔