ہندوستان کشمیر کو باہمی معاملہ سمجھتا ہے: گوٹیرس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-09-2022
ہندوستان کشمیر کو باہمی معاملہ سمجھتا ہے: گوٹیرس
ہندوستان کشمیر کو باہمی معاملہ سمجھتا ہے: گوٹیرس

 

 

 ارول لیوس/اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعہ کو کہا کہ اگرچہ وہ کشمیر کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ہندوستان نے اس سے انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ اسے باہمی معاملہ سمجھتا ہے۔ خیال رہے کہ  گوٹیرس ان دنوں سیلاب متاثرین کے ساتھ "یکجہتی" دکھانے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ثالثی کے لیے اپنی اچھی پوزیشن پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فریق کا ماننا ہے کہ یہ ایک دو طرفہ معاملہ ہے جسے صرف پاکستان اور ہندوستان کو ہی حل کرنا ہے، اور اقوام متحدہ کی ثالثی کو ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  سے میں عالمی اپیل جاری کر رہا ہوں کہ پاگل پن بند کرو، فطرت کے ساتھ جنگ ​​ختم کرو، اب قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرو ۔

اقوام متحدہ کے مطابق انہوں نے پاکستان کو 160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل جاری کی ہے اور جمعرات تک  20 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔