جنوبی کوریا کیسے بنا دنیا کا سب سے بڑا بچہ 'سپلائر'؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-03-2025
جنوبی کوریا کیسے بنا دنیا کا سب سے بڑا بچہ 'سپلائر'؟
جنوبی کوریا کیسے بنا دنیا کا سب سے بڑا بچہ 'سپلائر'؟

 

آواز دی وائس
معصوم بچوں کے والدین موجود تھے، مگر انہیں یتیم بتایا گیا۔ کیوں؟ تاکہ انہیں امریکہ اور یورپ کے ممالک میں گود لینے کے لیے بھیجا جا سکے۔ اگر کسی بچے کی موت ہو جاتی تو اس کے نام پر کسی اور بچے کو بھیج دیا جاتا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سب کون کر رہا تھا؟ جواب ہے، جنوبی کوریا کی سابقہ حکومتیں۔ اس جرم کے داغ کو اب خود وہاں کی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔
جنوبی کوریا کی سرکاری تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے دستاویزات میں رد و بدل کیا، والدین کی اجازت کے بغیر مقامی بچوں کو بیرون ملک گود لینے کے لیے بھیجا گیا۔ اب حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر معافی مانگنے کی سفارش کی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا:
یہ ثابت ہوا ہے کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی... جس کے نتیجے میں بے شمار بچوں کو بیرون ملک بھیجنے کے دوران ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، جو آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت محفوظ تھے۔
جنوبی کوریا آج ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت اور ثقافت کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ لیکن ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ دنیا میں معصوم بچوں کو بیرون ملک بھیجنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ اگر بین الاقوامی گود لینے کی بات کریں تو جنوبی کوریا نے 1955 سے 1999 کے درمیان 1,40,000 سے زائد بچوں کو بیرون ملک بھیجا ہے۔
جنوبی کوریا نے معصوم بچوں کو گود لینے کے لیے کیوں بھیجا؟
رپورٹ کے مطابق، کورین جنگ کے بعد مقامی خواتین اور امریکی فوجیوں سے پیدا ہونے والے مخلوط نسل کے بچوں کو ملک سے نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا – اور اس کے لیے بین الاقوامی گود لینے کا راستہ اپنایا گیا۔
تحقیقات میں انکشافات: جعل سازی اور انسانی اسمگلنگ
جنوبی کوریا کے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن نے دو سال اور سات ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد تاریخی اعلان کیا کہ
 یتیم نہ ہونے کے باوجود بچوں کو یتیم قرار دیا گیا۔
 ان کی شناخت میں رد و بدل کیا گیا۔
ود لینے والے والدین کی مکمل جانچ کیے بغیر انہیں بچوں کے حوالے کیا گیا۔
 بہت سے معاملات میں، بچوں کے حقیقی والدین سے قانونی اجازت نہیں لی گئی۔
کمیشن نے مزید کہا کہ حکومت گود لینے کی فیس کو ریگولیٹ کرنے میں ناکام رہی۔ ایجنسیوں نے من مانی فیس وصول کی اور گود لینے جیسے مقدس عمل کو منافع بخش کاروبار میں بدل دیا۔
نظام کے تحت، گود لینے والے والدین کی مکمل تصدیق ضروری تھی کہ وہ اس ذمہ داری کے لائق ہیں یا نہیں، لیکن اس اصول کو نظرانداز کر دیا گیا۔ حیران کن طور پر، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 1984 میں موصول ہونے والی 99 فیصد درخواستوں کو اسی دن یا اگلے دن ہی منظور کر لیا گیا تھا۔
متاثرہ خاندانوں کا انکشاف
کئی ماؤں کو زبردستی اپنے بچوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
جعلی دستاویزات تیار کر کے بچوں کو گود لینے کے قابل ظاہر کیا گیا۔
کچھ والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچوں کو اغوا کیا گیا۔
ایجنٹ غریب علاقوں میں لاوارث بچوں کو تلاش کر کے اٹھا لیتے تھے۔
حکام نے کھوئے ہوئے بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کی کوشش کیے بغیر انہیں بیرون ملک بھیج دیا۔
بعض معاملات میں جان بوجھ کر بچوں کی شناخت بدلی گئی۔