سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2023
سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا
سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

 

 جدہ:  سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ منگل کو سات سال بعد دوبارہ کھل گیا۔عرب نیوز نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ سفارت خانہ رواں سال مارچ  تہران اور رÇیاض نے تعلقات میں کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

الشرق الاوسط  کے مطابق افتتاحی تقریب میں سیکریٹری خارجہ علی الیوسف اور ایران کے معاون وزیر خارجہ علی رضا شریک ہوئے
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ’ آج کے دن کو ہم سعودی ایرانی تعلقات کی تاریخ کا اہم دن سمجھتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
ایرانی معاون وزیر خارجہ علی رضا نے مزید کہا کہ’ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے دوطرفہ اور علاقائی تعلقات میں نیا باب کھلے گا۔ استحکام، خوشحالی اور ترقی تک رسائی کے لیے مزید تعاون اور قربت پیدا ہوگی‘۔ 
انہوں نےکہا کہ’ سفارتکاری رابطے کا بہترین ذریعہ  ہے۔ ترقی، امن، استحکام اور مشترکہ افہام و تفہیم تک رسائی کے لیے بین ملکی مکالمہ آپشن نہیں بلکہ یقینی ضرورت ہے‘۔ 
’ ایران اور سعودی عرب  میں سفارتخانوں اور قونصلیٹس کی بحالی اس حوالے سے اہم اور بنیادی قدم ہے‘۔ 
 پیر کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ریاض میں ایرانی سفارتخانہ، جدہ میں قونصلیٹ اور اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے دفتر کو باضابطہ طور پر منگل 6 جون اور بدھ 7 جون کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔‘
سفارتی مشن ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی سربراہی میں کام شروع کررہا ہے جو اس سے قبل کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔
یہ قدم سعودی عرب اور ایران کےدرمیان چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے۔
ریاض میں ایرانی سفارتخانے کی بحالی سے قبل  دونوں ملکوں کے تکنیکی وفود نے اپریل میں ایک دوسرے ملکوں کےدورے کیے تھے اور سفارت خانوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا تھا