تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ لبنان پر اسرائیل کے حملوں اور ان حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے حال ہی میں اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔ جس کے بعد یہ امکان موجود ہے کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی جاری کارروائی کو بھی 7 اکتوبر کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر ایک جان لیوا حملہ کیا۔ جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، حملوں میں تقریباً 42,000 فلسطینی ہلاک اور غزہ کی تقریباً 2.3 ملین آبادی کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے ہوائی اڈوں سے تمام پروازیں اتوار کی رات 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کوئی تفصیلی معلومات دیے بغیر کہا کہ پروازیں روک دی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر کسی بھی ممکنہ ہتھیاروں کی پابندی سے صرف ایران اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ ہوگا۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اس سے قبل غزہ کے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
رائٹرز کے مطابق، اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور ایک اسکول کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہوئے۔
دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی شہر حیفہ کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اتوار کو شمالی غزہ سے فائر کیے گئے راکٹ جنوبی اسرائیل میں گرے۔ رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائلوں کی نشاندہی کی گئی۔ ایک میزائل کو روکا گیا، کئی کھلے علاقوں میں گرے۔ اسرائیلی فوج 7 اکتوبر سے پہلے الرٹ موڈ پر ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ لبنان پر اسرائیل کے حملوں اور ان حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے حال ہی میں اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔ جس کے بعد یہ امکان موجود ہے کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر ایک جان لیوا حملہ کیا۔ جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، حملوں میں تقریباً 42,000 فلسطینی ہلاک اور غزہ کی تقریباً 2.3 ملین آبادی کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔