غزہ پر حملوں میں تقریباً 80 فلسطینی ہلاک -یو این کلینک پر بمباری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2025
 غزہ پر حملوں میں تقریباً 80 فلسطینی ہلاک -یو این کلینک پر بمباری
غزہ پر حملوں میں تقریباً 80 فلسطینی ہلاک -یو این کلینک پر بمباری

 

 غزہ :غزہ پر اسرائیلی حملوں میں رات بھر مزید کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ بدھ کی صبح سے اب تک کم از کم 77 فلسطینی فضائی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔جبیلیہ مہاجر کیمپ میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ایک طبی مرکز پر اسرائیلی میزائل حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے پر اسرائیل کو شدید عالمی مذمت کا سامنا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے شام کے دارالحکومت دمشق، حما اور حمص کے گورنریٹس پر نئے حملے کیے ہیں۔دوسری جانب، غزہ سے دو راکٹ فائر کیے گئے، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی افواج غزہ پٹی کو تقسیم کرنے کے لیے علاقے پر قبضہ کر رہی ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 50,423 فلسطینی جاں بحق اور 114,638 زخمی ہو چکے ہیں۔حکومتی میڈیا آفس نے ہلاکتوں کی تعداد 61,700 سے زائد بتائی ہے، جب کہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کے باعث لاپتہ اور ممکنہ طور پر جاں بحق تصور کیے جا رہے ہیں-7 اکتوبر 2023 کو حماس کے زیر قیادت حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔