کراچی: ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والا دھماکہ ہے جس میں تین غیر ملکی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز کے علاقوں جیسے قیوم آباد، ڈیفنس، اور جمشید روڈ تک سنی گئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی فیصلہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ ایک آئل ٹینکر میں ہوا، تاہم پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے
ڈی آئی جی ایسٹ نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ’آگ ایک آئل ٹینکر میں لگی جس کے بعد آگ دیگر گاڑیوں میں پھیل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قبل از وقت ہم کچھ نہیں کہیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دھماکے کے وقت غیر ملکیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ رات بھر اس کی تحقیقات کرکے تفصیلات بتائیں گے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے پر کراچی پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔