کھٹمنڈو ایئرکرافٹ کریش:18 ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2024
کھٹمنڈو ایئرکرافٹ کریش:5 ہلاک
کھٹمنڈو ایئرکرافٹ کریش:5 ہلاک

 

کٹھمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ٹیک آف کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے میں 19 افراد سوار تھے۔ اس میں اب تک 18 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے پانچوں مسافروں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ کیپٹن شاکیا کو علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔

کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق بدھ کو کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریا ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹی آئی اے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ پرواز کے عملہ سمیت انیس افراد پوکھرا جانے والی پرواز میں سوار تھے۔ طیارہ 11 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں ہے۔

طیارہ حادثہ ہوتے ہی اس میں بیٹھے مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق، یہ حادثہ دارالحکومت کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریہ ایئر لائنز کے طیارے میں پیش آیا۔ کھٹمنڈو پوسٹ نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا اور اس میں کل 19 افراد سوار تھے۔ اسی دوران حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور آسمان پر دھویں کے بڑے بادل چھا گئے۔

حادثے کی وجہ سے طیارے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے فوج کے جوانوں کو موقع پر روانہ کیا۔ طبی اور فوج کے جوانوں کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ جس قسم کی آگ لگی ہے وہ بری خبر کی نشاندہی کر رہی ہے۔