رمضان کے آخری جمعہ کا خطبہ: امام حرم نے زکوٰۃ اور فطرہ کی ادائیگی پر دیا زور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2025
رمضان کے آخری جمعہ کا خطبہ: امام حرم نے زکوٰۃ اور فطرہ کی ادائیگی پر دیا زور
رمضان کے آخری جمعہ کا خطبہ: امام حرم نے زکوٰۃ اور فطرہ کی ادائیگی پر دیا زور

 

مکہ: ​مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر امام اور خطیب مسجدالحرام، شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے خطبہ دیا۔ اس خطبے میں امام حرم نے مسلمانوں کو اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے، اس کی عبادت کرنے اور اس کی خوشنودی کے لیے عمل کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے ماہ رمضان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ ایمان کی تازگی، تقویت، استقامت اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔ مزید برآں، امام کعبہ نے رمضان میں زکوٰۃ اور صدقات کی ادائیگی کو روزے دار کے لیے پاکیزگی کا ذریعہ اور غریبوں کے لیے خوراک کی فراہمی اور اللہ کی خوشنودی کا عظیم ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونے کو دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی اور فطرہ کو ہر صاحبِ حیثیت مسلمان پر فرض قرار دیا، جو عیدالفطر کی نماز سے ایک یا دو دن قبل ادا کی جا سکتی ہے۔ ​