لبنان: ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 شہری زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2024
لبنان: ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 شہری زخمی
لبنان: ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 شہری زخمی

 

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ وسطی اسرائیل میں ہونے والے راکٹ حملوں میں 10 اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔سرائیلی فوج نے پیر کی صبح جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک اس کا ایک فوجی لبنانی سرحد پر لڑائی میں ہلاک ہوا جب کہ دیگر دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے پیر کو سات اکتوبر کو حماس کی کارروائی کے ایک سال پورے ہونے پر بتایا کہ سات اکتوبر کے حملے میں 380 اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ غزہ کی لڑائی میں اب تک 346 مزید فوجی مارے گئے۔اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ اتوار کی شب حزب اللہ کے راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے گزر کر اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ میں گرے جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی میڈیا نے حیفہ اور تبریاس شہر میں راکٹ حملوں میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔پیر کو علی الصبح وسطی اسرائیل میں راکٹ حملوں کے پیش نظر میں سائرن بجائے گئے۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے حیفہ کے جنوب میں ایک فوجی مقام کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے