نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سینئر رہنما کے مارے جانے تصدیق کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2024
نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سینئر رہنما کے مارے جانے تصدیق کی
نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سینئر رہنما کے مارے جانے تصدیق کی

 

یروشلم، :اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے ہزاروں ارکان کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں گروپ کے مارے گئے رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔

یہ بیان نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے لبنان کے عوام کے نام جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں دیا گیا، جس میں انھوں نے حزب اللہ گروپ کو ملک میں جاری مالی بحران کی وجہ بتایا اور حزب اللہ پر زور دیا کہ وہ لبنان کو آزاد کر دے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ’’ ہم نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کم کر دیا ہے۔ ہم نے ہزاروں شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے، جن میں نصراللہ اور ان کے جانشین شامل ہیں۔‘‘ نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کئی سالوں کے مقابلے آج کمزور ہے۔ نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے