فسلطین حامیوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2025
فسلطین حامیوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کرنے کی تیاری
فسلطین حامیوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ملک بدر کیا جا سکے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ کے اس اعلان کے باوجود، امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو فلسطین نواز شخصیت محمود خلیل کی جبری ملک بدری سے روک دیا ہے۔

محمود خلیل، جو کہ گرین کارڈ ہولڈر ہیں، کی وکیل ایمی گرئیر نے ان کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا، جس پر جج جیسی فرمین نے کیس کی سماعت کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس نے محمود خلیل کو مین ہٹن میں ان کے یونیورسٹی اپارٹمنٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی حاملہ اہلیہ کے ہمراہ مقیم تھے۔ اس سے قبل بھی انہیں لیوزی اینا میں حراست میں لیا جا چکا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خلیل کی گرفتاری ان کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت عمل میں آئی، جبکہ ایلون مسک نے بھی ان پر حماس سے روابط کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب، خلیل کی رہائی کے لیے سرگرم تنظیم "ایکشن نیٹ ورک" نے 9 لاکھ افراد کے دستخط جمع کیے ہیں، جن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو نسل پرستانہ اور فلسطین نوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔