غزہ : غزہ پر اسرائیلی حملے اب دنیا کو ہلا رہے ہیں،ہلاکتوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ اس دوران ایک اور بری خبر آئی ہے کہ میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی ہلاک ہوگئے ہیں ہوگئے۔ غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔غزہ میںماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی ہلاک ہوگئے۔
سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے ۔سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔
Heute wurde einer der renommiertesten Astrophysiker der Welt, Professor Sufian Tayeh, gemeinsam mit seiner Familie bei der Bombardierung Jabalias durch israelische Bomben getötet.
— Jules El-Khatib (@ju_khatib) December 2, 2023
Er war nicht nur ein renomierter Physiker, sondern auch Leiter der größten Uni Gazas. pic.twitter.com/D2P0fAkMGO
سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔