ریاض :سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بطور سعودی وزیراعظم تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو کئی شاہی فرامین جاری کیے جن میں سے ایک کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے کونسل آف منسٹرز میں تبدیلیاں بھی ہیں۔ سعودی شاہ کی جانب سے جاری شاہی فرمان کے تحت نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت يوسف بن عبدالله بن محمد البنيان کو بطور وزیر تعلیم تعینات کر دیا گیا ہے۔ جن وزرا کو ان کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ان میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر انویسٹمنٹ خالد بن عبدالعزيز الفالح، وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان شامل ہیں۔
کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی معاون وزیر دفاع ہوں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور وزرا کونسل کے سربراہ ہوں گے۔
یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور وزرا کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔
دوسرے شاہی فرمان میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزرا کونسل کے جن اجلاسوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود شریک ہوں گے ان کی صدارت وہ خود کریں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا کونسل کی جو تشکیل نو کی ہے،
اس کے مطابق۔ وزیرتعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ کی جگہ یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز وزیر مملکت، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر توانائی، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز وزیر مملکت، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز وزیرسپورٹس، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز وزیر داخلہ، شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز وزیر نیشنل گارڈز، شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان وزیر خارجہ، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان کو وزیر ثقافت کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ شیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم آل شیخ وزیر مملکت، ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل الشیخ وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی، ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی وزیر انصاف، ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ النفیسہ وزیر مملکت، ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان وزیر مملکت، ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف وزیر مملکت، ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ وزیر حج و عمرہ، ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید وزیر مملکت برائے امور مجلس شوری، ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ،محمد بن عبدالملک آل الشیخ وزیر مملکت کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ انجینیئر عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت، خالد بن عبدالرحمن العیسی وزیر مملکت ،عادل بن احمد الجبیر وزیر مملکت برائے امور خارجہ ،ماجد بن عبداللہ بن حمد الحقیل وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ،محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیز الجدعان وزیر خزانہ ،انجینیئر عبداللہ بن عامر السواحہ وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،انجینیئر احمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ، ڈاکٹر حمد بن محمد بن حمد آل الشیخ وزیر مملکت ،بندر بن ابراہیم بن عبداللہ الخریف وزیر صنعت و معدنیات، انجینیئر صالح بن ناصر بن العلی الجاسر وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات ، احمد بن عقیل الخطیب وزیر سیاحت ،انجینیئر خالد بن عبدالعزیز الفالح وزیر سرمایہ کاری ، فیصل بن فاضل بن محسن الابراہیم وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی اور فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل وزیر صحت بھی برقرار رہیں گے۔