واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک ٹرک سے کم از کم 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ غیرقانونی پناہ گزین تھے جن کو ٹیکساس کے جنوب میں اسمگل کیا جا رہا تھا۔
حکام نے دیگر 15 افراد کو ٹرک سے مقامی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سان انتونیو کے مقامی نیوز چینل ووائے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں کے تارکین وطن ہونے کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ نیوز چینل کے مطابق ٹرک جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے ملا ہے۔
سان انتونیو کی پولیس نے تبصرے کی درخواست کے باوجود رپورٹ کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ نیوز چینل کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرالر کے اردگرد پولیس ہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ ایمبولینس بھی وہاں کھڑی ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گزشتہ دہائیوں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ واقعہ ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔
سان انتونیو کے علاقے میں سنہ 2017 میں دس غیرقانونی تارکین وطن ایک ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2003 میں پیش آنے والے ایک واقعے میں 19 غیرقانونی پناہ گزین حبس کے باعث ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے۔