جی 7 ممالک گوگل، فیس بُک اور ایمیزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پرلگائیں گے ٹیکس

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2021
جی 7 ممالک
جی 7 ممالک

 

 

لندن

جی سیون ملکوں نے گوگل، فیس بُک اور ایمیزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

لندن میں جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا۔

اس فیصلے سے ایمیزون اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ ٹیکس عائد کرکے جی سیون ملکوں کو اربوں ڈالرز کا فائدہ متوقع ہے۔ جی سیون ملکوں میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔

ان کمپنیوں سے ٹیکس لینے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ عام طور پر یہ کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر ان ملکوں میں قائم کرتی ہیں جہاں ٹیکس کی شرح کم ہے، جبکہ ان کا اصل منافع کسی اور ملک میں بزنس حاصل کرنے سے ہوتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )