ترکیہ : ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2025
ترکیہ : ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک
ترکیہ : ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک

 

استنبول: شمال مغربی ترکیہ کے سکی ریزورٹ میں واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 66 افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں مقیم افراد نے رسیوں اور بیڈ شیٹس کے ذریعے کھڑکیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے اور باہر نکلنے کی کوشش میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کئی وزرا اور متعلقہ حکام نے دارالحکومت انقرہ کے شمال مغرب میں 170 کلومیٹر (100 میل) دور واقع کرتالکیہ کے ریزورٹ کا دورہ کیا اور بتایا کہ ’آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔‘ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کرتالکیہ کا دورہ کرنے کے بعد رپورٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں اس واقعے سے شدید صدمہ پہنچا ہے، آگ لگنے سے 66 شہریوں کی جان چلی گئی ہے جبکہ 51 زخمی ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’12 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل میں آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 27 منٹ پر لگی۔‘ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’سکولوں کی دو ہفتوں کی تعطیلات کے دوران اس ہوٹل میں 238 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔‘ ترکیہ کے نجی ٹی وی ’این ٹی وی‘ کے مطابق ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔‘ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ آگ ریسٹورنٹ میں لگی اور تیزی سے پھیلی، اگرچہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔